Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

بلدیاتی انتخابات: وفاقی حکومت کا رینجرز، فوج تعینات کرنے سے انکار

تعیناتی سے متعلق وزارت داخلہ نے الیکشن کمیشن کوآگاہ کردیا
شائع 11 جنوری 2023 02:53pm

کراچی و حیدرآباد میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کی سیکیورٹی کے لئے وفاقی حکومت نے رینجرز اور فوج تعینات کرنے سے انکارکردیا۔

پولنگ اسٹیشنز کے باہر پاک فوج اور رینجرز کی تعیناتی سے متعلق وزارت داخلہ نے سیکریٹری الیکشن کمیشن عمرحمید کو خط کا جواب دیتے ہوئے صورتحال سے آگاہ کیا۔

خط میں کہا گیا کہ سول آرمڈ فورسز اور پاک فوج صرف دوسرے یا تیسرے مرحلے پر بطور کوئیک رسپانس فورس تعینات کی جا سکتی ہے، الیکشن کمیشن نے پہلے ہی 8924 پولنگ اسٹیشنز کو حساس یا انتہائی حساس ڈکلیر کیا ہے۔

مزید کہا کہ کسی پولنگ اسٹیشن کو نارمل قرار نہیں دیا،2395 انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز کے باہر اسٹیٹک تعیناتی کے لیے 20 ہزار فوج اور رینجرز کو فراہم نہیں کیا جا سکتا، یہ بطور دوسرے اور تیسرے درجے تعیناتی کے لیے دستیاب ہوں گی۔

خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے حساس پولنگ اسٹیشنز کے باہر پاک فوج اور ریجنرز تعیناتی کی درخواست کی، تاہم وزارت داخلہ نے واضح کیا ہے کہ اس وقت فوج سرحدوں اور اندرونی سیکیورٹی پر تعینات ہے۔

Interior Minister

ECP

karachi

Sindh Local Bodies Election

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div