Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

عمران خان، اسدعمر اور فواد چوہدری کے وارنٹ گرفتاری جاری

تینوں رہنماؤں کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں مسترد
اپ ڈیٹ 10 جنوری 2023 02:36pm
اسد عمر، عمران خان، فواد چوہدری
اسد عمر، عمران خان، فواد چوہدری

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے توہین الیکشن کمیشن کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان سمیت پی ٹی آئی کے اہم رہنماؤں فواد چوہدری اور اسدعمر کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان ، فواد چوہدری اور اسد عمر نے گزشتہ برس جلسوں، پریس کانفرنسز اور انٹرویوز کے دوران الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر کو براہ راست تنقید کا نشانہ بنایا تھا، جس پر الیکشن کمیشن نے انہیں توہین کے نوٹس جاری کیے ، متعدد مرتبہ نوٹسز جاری کیے جانے کے باوجود تینوں رہنما الیکشن کمیشن میں پیش نہیں ہوئے۔

آج چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 4 رکنی کمیشن نے عمران خان، اسد عمر اور فواد چوہدری کی توہین الیکشن کمیشن کیسز میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں مسترد کرتے ہوئے ان کے قابل ضمانت وارنٹ جاری کیے ہیں۔

وارنٹ گرفتاری توہین الیکشن کمیشن کیس میں عدم پیشی پر جاری کیے گئے جبکہ تینوں رہنماؤں کو 50 ،50 ہزار کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن کے بینچ کی جانب سے عمران خان، اسد عمر اور فواد چوہدری کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستوں پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن میں توہین عدالت کیس کی آئندہ سماعت 17 جنوری کو ہو گی۔

خیال رہے کہ عمران خان، اسد عمر اور فواد چوہدری کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں دائر کی گئی تھیں جس پر الیکشن کمیشن نے گزشتہ سماعت پر دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

الیکشن کمیشن کا فیصلہ :فواد چوہدری کا توہین عدالت کا مقدمہ درج کرنے کا اعلان

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کےخلاف ہائیکورٹ میں توہین عدالت کا مقدمہ درج کرنے کا اعلان کیا ہے۔

فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن کی جانب سے قابل ضمانت وارنٹ جاری کرنے پر ردعمل دیتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ الیکشن کمیشن کا قابل ضمانت وارنٹ جاری کرنے کا فیصلہ ہائیکورٹ فیصلے کی توہین ہے ،کیس کی تاریخ 17 جنوری تھی جس کو رولز کے خلاف آج مقرر کر کے فیصلہ دیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ الیکشن کمیشن کا ایک اور جانبدارانہ فیصلہ ہے اس فیصلے کے خلاف ہائیکورٹ میں توہین عدالت کا مقدمہ کریں گے۔

توہین الیکشن کمیشن نوٹس :اسد عمر کی درخواست کی سماعت 25جنوری کو مقرر

سندھ ہائیکورٹ نے توہین الیکشن کمیشن کے نوٹس کے خلاف پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کی فوری درخواست کی سماعت 25جنوری کو مقررکردی ۔

دوران سماعت سندھ ہائیکورٹ نے اسد عمرکے وکیل سے مکالمے میں کہا سپریم کورٹ کا فیصلہ آچکا ہے آپ یہاں کیوں آئے ہیں،آپ نے فوری سماعت کی درخواست کیوں دائر کی ہے۔

جس پروکیل نے کہا سپریم کورٹ کے حکم کے بعد الیکشن کمیشن ہمارے خلاف کارروائی کرسکتا ہے، خدشہ ہے الیکشن کمیشن فرد جرم عائد کرکے کارروائی شروع کردے گا۔

عدالت نے فوری سماعت کی درخواست پرنوٹس جاری کرتے ہوئے 25 جنوری کی تاریخ سماعت کے لئے مقررکردی ۔

imran khan

election commision

Asad Umer

Fawad Chaudhary

Contempt Case

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div