Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

عمران خان کا پولی گرافک ٹیسٹ کرانے کی درخواست سماعت کیلئے منظور

عمران خان، اعجاز چوہدری اور دیگر کے موبائل فونز فوری قبضے میں لیے جائیں، وکیل ملزم نوید
شائع 09 جنوری 2023 05:32pm
پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان۔ فوٹو — فائل
پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان۔ فوٹو — فائل

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کا پولی گرافک ٹیسٹ کرانے کی درخواست سماعت کے لئے منظور کرلی گئی۔

انسداد دہشت گردی عدالت گوجرانوالا میں عمران خان فائرنگ کیس کی سماعت ہوئی جس میں ملزم نوید بشیر کی طرف سے میاں داؤد ایڈوکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ملزم کا پولی گرافک ٹیسٹ ہوسکتا ہے تو زخمیوں اور گواہوں کا کیوں نہیں۔

میاں داؤد ایڈوکیٹ نے عدالت میں کہا کہ عمران خان، اعجاز چوہدری اور دیگر کے موبائل فونز میں اہم شہادت ہو سکتی ہیں، لہٰذا تمام زخمیوں اور اعجاز چوہدری نے جس موبائل سے ٹویٹ کیا، اسے فوری طور پر قبضے میں لیا جائے۔

عدالت نے وکیل ملزم کے دلائل سننے کے بعد عمران خان کا پولی گرافک ٹیسٹ کرانے کی درخواست سماعت کے لئے منظور کرلی۔

اے ٹی سی نے تمام زخمیوں کے بھی ٹیسٹ کرنے کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے تمام 6 درخواستوں پر 19 جنوری تک جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

coronavirus

ATC

Gujranwala

Attack on Imran Khan

Polytrophic Test

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div