Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

ایم کیوایم کی درخواست مسترد، کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات 15جنوری کو ہی ہوں گے

چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے محفوظ فیصلہ سنایا
اپ ڈیٹ 09 جنوری 2023 02:09pm
فوٹو۔۔۔۔ انڈی پینڈنٹ اردو
فوٹو۔۔۔۔ انڈی پینڈنٹ اردو

الیکشن کمیشن نے کراچی بلدیاتی انتخابات سے متعلق محفوظ فیصلہ سناتے ہوئےایم کیو ایم پاکستان کی درخواست مسترد کردی اور کہا کہ کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات 15 جنوری کو ہی ہوں گے۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 3رکنی بینچ نے کراچی بلدیاتی انتخابات سے متعلق محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے ایم کیوایم کی درخواست مسترد اورجماعت اسلامی کی درخواست منظور کرلی ۔

الیکشن کمیشن نے 15 جنوری کو ہی بلدیاتی انتخابات کرنے کا حکم دیتے ہوئے فیصلے میں کہا کہ کراچی ،حیدرآباد اور ٹھٹھہ میں بلدیاتی انتخابات شیڈول کے مطابق کروائے جائیں ، انتخابات پرانی ووٹرلسٹوں کے تحت ہی ہوں گے ۔

الیکشن کمیشن نے سندھ حکومت کو انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ چیف سیکرٹری اور قانون نافذ کرنے والے ادارے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنائیں۔

یاد رہے کہ ایم کیو ایم کے رہنماء خالد مقبول صدیقی نے نئی ووٹر فہرستوں پر انتخابات کرانے کی درخوست دی تھی، سندھ حکومت نے سیلاب کے باعث سیکیورٹی فراہم نہ کرنے کا عذر پیش کیا تھا جبکہ جماعت اسلامی نے بلدیاتی انتخابات شیڈول کےتحت کرانے کی استدعا کی تھی۔

خیال رہے کہ جمعہ 6 جنوری کو الیکشن کمیشن نے کراچی میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق درخواستوں پر سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال 22 نومبر کو الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے کراچی کے بلدیاتی انتخابات سے متعلق محفوظ کیا گیا فیصلہ سناتے ہوئے کہا گیا تھا کہ کراچی میں بلدیاتی انتخابات 15 جنوری 2023 کو ہوں گے۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کراچی کے بلدیاتی انتخابات سے متعلق فیصلہ خود سنایا تھا۔

local bodies election

ECP

karachi

اسلام آباد

Hyderabad

Sikander Sultan Raja

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div