Aaj News

جمعرات, اپريل 18, 2024  
09 Shawwal 1445  

ملک میں اگلے 24 گھنٹوں میں موسم کیسا رہے گا؟

اسلام آباد میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہے گا، محکمہ موسمیات
اپ ڈیٹ 09 جنوری 2023 04:45pm
فوٹو۔۔۔۔ ڈی نیشن
فوٹو۔۔۔۔ ڈی نیشن

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں سردی کا راج برقرار ہے، آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بیشتر علاقوں میں موسم سرد رہے گا جبکہ اسلام آباد میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا کے بالائی اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گاجبکہ دیر، چترال، سوات ، کوہستا ن، ایبٹ آباد ، مانسہرہ اور بونیر میں بارش اور برفباری متوقع ہے۔

گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ بارش اور برفباری کا امکان ہے۔

بلوچستان کے شمالی اضلاع میں موسم شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

اس کے علاوہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا، مری، گلیات اور گردونواح میں موسم شدید سرد اور ہلکی بارش اور برفباری کا امکان ہے۔

لاہور، شیخوپورہ،گوجرانوالا، نارووال، سیالکوٹ، فیصل آباد، سرگودھا، اوکاڑہ دھند کی لپیٹ میں رہیں گے،اس کے علاوہ ساہیوال، بہاولپور، بہاولنگر، منگلہ ، جہلم، منڈی بہاؤالدین، جوہرآباد اور ڈیرہ غازی خان میں بھی دھند پڑنے کا امکان ہے ۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سکھر، لاڑکانہ، حیدر آباد اور موہنجوداڑو میں بھی دھند پڑنے کا امکان ہے۔

ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اوربرفباری ، سردی میں اضافہ

ملک کے میدان علاقوں میں بارش اور بالائی علاقوں میں برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔

جنوری کا موسم مزید ٹھنڈا ہوگیا،بالائی علاقوں میں برف کیا پڑی ہر جگہ سفیدی چھاگئی،بلتستان ریجن میں برفباری سےتجارتی سرگرمیاں معطل ہوگئیں۔

غذر میں برفباری سے وادی کی خوبصورتی بڑھ گئی،وادی سوات میں درخت،سڑکیں اور گاڑیاں برف سے ڈھک گئیں۔

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں بوندا باندی اورپہاڑی علاقوں میں برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔

ملک کے بالائی علاقوں میں کڑاکے کی سردی سے شہری ٹھٹھرنے لگے۔

دھند کے باعث حدنگاہ انتہائی کم ہونے سے مسافروں کو مشکلات ، موٹرویز بند

دوسری جانب لاہور سمیت پنجاب میں آج بھی دھند کا راج ہے، حدنگاہ انتہائی کم ہونے سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہےجبکہ موٹروے کو مختلف مقامات سے ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا۔

ترجمان موٹر وے کے مطابق شدید دھند کے باعث موٹروےایم 2ٹھوکرنیازبیگ سے کوٹ مومن، موٹروے ایم4ملتان سےپنڈی بھٹیاں اورموٹروے ایم11کالاشاہ کاکوٹول پلازہ سے سمبڑیال تک بند ہے۔

ترجمان موٹروے پولیس نےہدایت کی ہے کہ شہری غیرضروری سفر سے گریزکریں۔

Cold Weather

بلوچستان

اسلام آباد

punjab

KPK

Met Office

sindh

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div