Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
18 Ramadan 1445  

ملک معاشی بحران کا شکار، آئی ایم ایف سخت شرائط عائد کر رہا ہے، وزیر داخلہ

اگر وزیرآباد حملے کا ملزم نہ پکڑا جاتا تو عمران امریکا کی طرح پراپیگنڈہ بنا دیتے، رانا ثناء اللہ
شائع 07 جنوری 2023 05:48pm
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ۔ فوٹو — فائل
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ۔ فوٹو — فائل

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) ہم پر سخت شرائط عائد کر رہا ہے۔

فیصل آباد میں نادرا آفس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ شناختی کارڈ بنیادی ضرورت ہے، کوئی بھی سہولت حاصل کرنے کے لئے شناختی کارڈ ضروری ہوتا ہے، آفس میں پاسپورٹ ڈیکس بھی قائم کی جائے گی جب کہ شہر میں نادرا کے مزید دفاتر کھولیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کافی مشکلات کا شکار ہے، آئی ایم ایف کا ملکی معیشت میں بڑا عمل دخل ہے جس کے باوجود عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی کوشش کررہے ہیں، اسحاق ڈار نے مشکل حالات کے باوجود عوام کو ریلیف دیا۔

عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ ہر وقت منصوبے کے تحت پراپیگنڈہ کرتے ہیں کہ ملک ڈیفالٹ ہو رہا، پراپیگنڈہ ملکی اور بین الاقوامی سطح پر نقصان پہنچاتا ہے۔

رانا ثناء اللہ کا مزید کہنا تھا کہ وزیرآباد میں حملہ آور موقع پر پکڑا گیا، اگر ملزم نہ پکڑا جاتا تو امریکا کی طرح پراپیگنڈہ بنا دیتے، البتہ ملزم کو پولیس نے نہیں، بلکہ ان کے اپنے کارکن نے پکڑا تھا۔

لیگی رہنما نے عمران خان کو گھٹیا کردار کے مالک قرار دیتے ہوئے کہا کہ عمران نے عوام کو اوئے اور گالیوں کا کلچر سکھایا، اگر یہ ملک پر دوبارہ مسلط ہوگئے تو قوم تباہ ہو جائے گی۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ ہم نے ووٹ کی طاقت سے اس بدبخت انسان کو شکست دینی ہے، عمران خان نے آئی ایم ایف سے معاہدہ کرکے توڑ دیا، مالیاتی ادارے کو فرق نہیں پڑتا ملک کا وزیراعظم کون تھا، آئی ایم ایف کو معلوم ہے پاکستان نے معاہدہ توڑا۔

economic crisis

imran khan

Rana Sanaullah

IMF

Faisalabad

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div