Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

سمندر میں چھلانگ لگانے والی خاتون کو بلیک میل کرکے زیادتی کی گئی، پولیس

مقدمہ درج ، دو ملزمان گرفتار
اپ ڈیٹ 08 جنوری 2023 02:57pm
ایدھی بحری خدمات کی ٹیم کاریسکیو آپریشن بوٹس کے ذریعے تاحال جاری - تصویر/ ایدھی  زرائع
ایدھی بحری خدمات کی ٹیم کاریسکیو آپریشن بوٹس کے ذریعے تاحال جاری - تصویر/ ایدھی زرائع

کراچی میں سی ویو کے قریب سمندرمیں ڈوبنے والی خاتون کی لاش ریسکیو اداروں نے دو روز کی تلاش کے بعد نکال لی جبکہ پولیس کا کہنا ہے خاتون سے مبینہ طور پر جنسی زیادتی ہوئی، جس کا مقدمہ والد کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے۔

مقتولہ جانوروں کی ڈاکٹر تھی۔ اس کی موت کے حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر شان نے مقتولہ کو دو لاکھ روپے قرض دیئے تھے، جس کے بعد اسے بلیک میل کر کے جنسی تعلق پر مجبور کیا۔ پولیس کے مطابق وہ پہلے بھی خودکشی کی کوشش کرچکی تھی۔

خاتون کے بیگ سے ملنے والے شناختی کارڈ سے شناخت ممکن ہوئی، پولیس کے مطابق بیگ سے ملنے والے موبائل کی مدد سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

اہل خانہ کا دعوی ہے کہ وہ خودکشی نہیں کرسکتی تھی جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ میت کو ضابطے کی کاروائی کے بعد ورثا کے حوالے کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق خاتون پیشے کے اعتبار سے جانوروں کی ڈاکٹر تھی، جن کی تلاش کیلئے ایدھی بحریہ کی ٹیم نے ریسکیو آپریشن کرکے لاش کو سمندر سے نکال کر پوسٹ مارٹم کے لیئے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جمعہ کی سہ پہر تقریباً 3 بجے ایک شہری کی جانب سے 15 پر لڑکی کے ڈوبنے کی اطلاع دی گئی تھی۔

پولیس نے خاتون کی شناخت 22 سالہ سارہ ملک کے نام سے کی ہے جوکہ کراچی کے علاقے محمود آباد کی اعظم بستی کی رہائشی ہیں۔

یہ واضح نہیں تھا کہ یہ حادثہ تھا یا خاتون نے پانی میں خود چھلانگ لگائی، خاتون کے اہل خانہ نے خودکشی کے امکان کو مسترد کر دیا ہے۔

خاتون ڈاکٹرکی ہلاکت کا مقدمہ درج، جنسی ہراساں کرنے پر 2 ملزمان گرفتار

خاتون کی ہلاکت کا مقدمہ ساحل تھانے میں مقتولہ کے والد کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے، مقدمے کے متن میں لکھا گیا ہے کے میری بیٹی 2 سال سے آر پی کے جانوروں کے اسپتال میں کام کرتی تھی وہ 1 ماہ سے ڈاکٹر شان سلیم سے پریشان تھی۔

متن میں مزید لکھا کہ 6 جنوری کو میری بیٹی اسپتال گئی اور اس نے موبائل میسج کے ذریعے اپنی والدہ کو بتایا کہ میں ڈاکٹرشان سلیم سے پریشان ہوں اس نے میرے ساتھ زیادتی کی ہے میری بیٹی گھر واپس نہ آئی۔

مقدمے میں لکھا ہے کہ شام 4 بجے ڈاکٹر شان سلیم نے کال کرکے اطلاع دی کہ آپ کی بیٹی کے جوتے اور پرس ساحل سے ملے ہیں اور آپ کی بیٹی لاپتہ ہے آپ فوری کلاک ٹاور پر آجائیں۔

مزید لکھا کہ میری بیٹی کو شان سلیم نے میری بیٹی کو نامعلوم وجہ پر اغوا کیا ہے، اس کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے، پولیس کے مطابق گزشتہ روز آر پی کے جانوروں کے اسپتال پر چھاپا مارا، جہاں لڑکی کام کرتی تھی شان سلیم اور ڈاکٹربسمہ کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

مقدمے کے مطابق ڈاکٹر شان سلیم نے یہ اعتراف کیا ہے کہ اس کے دو سال سے جسمانی تعلقات تھے شان سلیم کے کمرے سے کچھ ایسی چیزیں برآمد ہوئی ہیں جس سے یہ لگ رہا ہے کہ لڑکی جسمانی زیادتی کا نشانہ بنی ہے۔

karachi

sea view

Clifton

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div