Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
11 Shawwal 1445  

بھارتی شخص نے 69 لاکھ خرچ کر کے مردہ اہلیہ کو پھرپالیا

ریٹائرڈ سرکاری ملازم تاپس سندیلیا نے اہلیہ کی خواہش پوری کردی
شائع 05 جنوری 2023 09:42am
اسکرین گریب
اسکرین گریب

بھارتی شخص نے عالمی وبا کرونا کے باعث چل بسنے والی اہلیہ کی محبت میں مثال قائم کردی۔

آنجہانی اہلیہ کی یاد میں مشرقی ریاست مغربی بنگال سے تعلق رکھنے والے ریٹائرڈ سرکاری ملازم تاپس سندیلیا نے 25 ہزار پاؤنٖڈ( تقریباً 69 لاکھ پاکستانی روپے) کی لاگت سے ان کا سلیکون کا مجسمہ تیار کروایا تا کہ وہ اپنی زندگی کے ساتھی کو ہروقت دیکھ سکیں۔

سندیلیا کی اہلیہ 4 مئی 2021 کو کرونا کی دوسری لہر کے دوران چل بسی تھیں۔ ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ اخبار کے مطابق اسپتال لے جا کرآئسولیٹ کردی جانے والی اندرانی کے پاس انتقال کے وقت کوئی موجود نہ تھا۔

خطیررقم سے تیاری کیے جانے والے اس مجسمے سے سندیلیا نے اپنی اہلیہ کی خواہش پوری کی ہے، انہوں نے ٹائمزآف انڈیا کو بتایا کہ اندرانی نے یک موقع پر انہیں اپنا مجسمہ بنوانے کے لیے کہا تھا۔

سندیلیا کے مطابق، ’ ہم 10 سال قبل قبل اسکون مندرمایا پورگئے تھے جہاں ہم اندرانی مندر کے بانی اے سی بھکتی ویدانتا سوامی کے زندہ دکھائی دینے والے مجسمے کی تعریف کیے بغیرنہ رہ سکے، اس وقت اندرانی نے اپنی خواہش کااظہار کیا تھا کہ اگر وہ مجھ سے قبل اس دنیا سے چلی گئیں تو میں بھی ان کا ایسا مجسمہ بنواؤں -’

سلیکون کے مجسمے پر حقیقت کا گمان ہوتا ہے، 30 کلو گرام وزنی اس مجسمے کو اندرانی کی ریشمی ساڑھی پہنانے کے ساتھ ساتھ ان کے زیورات سے بھی سجایا گیا ہے۔ ہاتھ باندھے یہ مجسمہ جھولے پربیٹھا ہے جواپنے گھرمیں خاتون کی پسندیدہ ترین جگہ ہوا کرتی تھی۔

سندیلیا کا کہنا ہے کہ وہ بس آنجہانی اہلیہ کی خواہش پوری کرنا چاہتےتھے، اور اس مقصد کے لیے ان کی تلاش گزشتہ سال ختم ہوئی جب ان کی ملاقات 46 سالہ مجسمہ ساز سبیمل داس سے ہوئی۔

انہوں نے بتایا کہ کس طرح انہوں نے اہلیہ کے مجسمے کیلئے ابتدائی مٹی کا ماڈل بناتے ہوئے کئی روز تک مجسمہ ساز کے ساتھ مل کرمحنت کی اور پھر اسی کی مدد سے سیلیکون کا مجسمہ بنایا گیا۔

سندیلیا نے خوشی سے کہا کہ، ’اندرانی کے چہرے کے حقیقی تاثرات ان کے لیے بہت معنی رکھتے ہیں کیونکہ میں نے اس کے ساتھ 39 سال گزارے ہیں۔‘

محتاط اعداد وشمارکے مطابق کرونا وائرس سے بھارت میں اب تک تقریباً 5 لاکھ 30 ہزار افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ملک میں اب تک 4 کروڑ 40 لاکھ کرونا کیس رپورٹ ہوئے۔

COVID 19

silicone replica

ٰIndian man

Tapas Sandilya

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div