Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

حکومت کا معیشت کی بہتری کیلئے کوئی پلان نہیں، حماد اظہر

موجودہ حکومت بیساکھیوں کے ذریعے کھڑی ہوئی ہے، پی ٹی آئی رہنما
شائع 03 جنوری 2023 02:25pm
حماد اظہر (فوٹو:فائل)
حماد اظہر (فوٹو:فائل)

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما حماد اظہر کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے باعث ملک میں عام آدمی مزید تباہ ہوجائے گا، معیشت کی بہتری کیلئے پلان کی ضرورت ہے۔

اپنے بیان میں حماد اظہر نے کہا کہ حکومت کا معیشت کی بہتری کیلئے کوئی پلان نہیں ہے، توانائی کا بحران موجودہ حکومت کی نااہلی سے آیا۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو انڈسٹریز کو پیکجز دینا چاہیے تھے، ہم نے بھی کورونا کے دوران پیکجز دیئے تھے، موجودہ حکومت بیساکھیوں کے ذریعے کھڑی ہوئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت کو عمران خان کیخلاف کھڑا کیا گیا ہے، اسحاق ڈار کی سوچ اکاؤنٹنٹ کی ہے۔

pti

Ishaq Dar

Federal govt

Hammad Azhar

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div