Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

درہ آدم خیل میں مسافر وین حادثے کا شکار،8 افراد جاں بحق، 4زخمی

جاں بحق افراد میں بچے اورخواتین بھی شامل ہیں
شائع 02 جنوری 2023 03:58pm
وین میں سوار8 افراد جاں بحق، 4زخمی - تصویر/ ویکی پیڈیا
وین میں سوار8 افراد جاں بحق، 4زخمی - تصویر/ ویکی پیڈیا

درہ آدم خیل مین انڈس ہائی وے پرمسافر وین اور ڈمپرکے درمیان خطرناک تصادم میں خواتین، بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق اور4 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

مین انڈس ہائی وے پر ٹنل کے قریب حادثہ پیش آیا جبکہ ریسکیوکی ٹیم نے زخمی ہونے والے افراد کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔

حادثے میں لاشوں اور زخمیوں کو سول اسپتال شینی کلے درہ آدم خیل منتقل کر دیا، جبکہ جاں بحق ہونے والوں کا تعلق ضلع کرک سے بتایا جاتا ہے۔

Road Accident

Dara Adamkhel

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div