Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

بنوں جانی خیل میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشتگرد ہلاک ایک سپاہی شہید

ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔
شائع 31 دسمبر 2022 10:36pm
علامتی تصویر بزریعہ اے ایف پی
علامتی تصویر بزریعہ اے ایف پی

بنوں کے علاقے جانی خیل میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بنیاد پر آپریشن کیا، جس میں چار دہشتگرد ہلاک اور ایک سپاہی محمد وسیم شہادت کے مرتبے پر فائز ہوئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

سیکیورٹی فورسز نے مؤثر طریقے سے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں چار دہشت گرد مارے گئے۔

ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔

مارے گئے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔

دوسری جانب شدید فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی محمد وسیم (عمر 25 سال، ساکن خیرپور) نے بہادری سے لڑتے ہوئے شہادت کو گلے لگا لیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں کلئیرنس آپریشن جاری ہے تاکہ ممکنہ دہشت گردوں کو ختم کیا جا سکے۔

ISPR

IBO

Bannu

Jani Khel

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div