Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل نہ کرنے کا فیصلہ

عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا رحجان ہے، اسحاق ڈار
اپ ڈیٹ 31 دسمبر 2022 07:26pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

وفاقی حکومت نے وزیراعظم شہبازشریف کی ہدایت اور موسم کے تناظر میں آئندہ پندرہ یوم کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹرمحمد اسحاق ڈار نے ہفتہ کو ویڈیو کانفرنس میں کہا کہ گزشتہ چند روز سے عالمی منڈیوں میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا رحجان ہے اوراسی تناظرمیں آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے یکم جنوری سے مٹی کے تیل کی قیمت میں 8.76 روپے اورلائیٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 7.73 روپے اضافہ کی تجاویز دی تھی, تاہم وزیراعظم کی ہدایت اور موسم کی شدت کے پیش نظر وفاقی حکومت نے دونوں مصنوعات پر لیویز کے بوجھ کو اٹھانے کی صورت میں قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسی طرح یکم جنوری سے لے کر15 جنوری تک پٹرول کی فی لیٹرموجودہ قیمت 214.80 روپے اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 227.80 روپے برقرار رہیں گی۔

وزیرخزانہ نے کہاکہ لائٹ ڈیزل آئل کسان استعمال کرتے ہیں اسی طرح مٹی کا تیل کم ترین آمدنی والے لوگ استعمال کرتے ہیں، اس لئے لوگوں کو ریلیف دینے کیلئے وزیراعظم کی ہدایت پر قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

Ishaq Dar

petrol price

Petroleum products

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div