Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

بابراعظم ٹیم کیلئے ریڑھ کی ہڈی ہے، شاہد آفریدی

اپنی ذمہ داریوں کا پتہ ہے، چیف سلیکٹر
شائع 31 دسمبر 2022 01:37pm

عبوری چیف سلیکٹر شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ بابراعظم ٹیم کیلئے ریڑھ کی ہڈی ہے، سلیکشن کمیٹی بابر کو بھرپور سپورٹ کرے گی، اگر میں انصاف نہ کرپایا تو میرا کام مکمل نہیں ہوگا۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ بورڈ نے موقع دیا ہے، اپنی ذمہ داریوں کا پتہ ہے، میرے ساتھ تجربہ کار ٹیم موجود ہے، پلیئرز سے بات چیت کر کے اندازہ ہوا کہ مسائل کیا ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ خواہش ہے دو ٹیمیں بنائیں تاکہ بینچ مضبوط ہو، ایسی پچز سے بولرز باؤنسی وکٹ کی کوشش کریں گے، حارث اور فخر سے خود رابطہ کر کے ان کا ٹیسٹ لیا۔

دوسری جانب عبوری چیف سلیکٹر شاہد آفریدی نے نیشنل اسٹیڈیم کا دورہ کیا ہے، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ دوسرے ٹیسٹ کیلئے پچ بہتر بنائیں، دوسرے کیلئے ڈیڈ پچ قبول نہیں ہے۔

PCB

Chief Selector

Shaheen Shah Afridi

PAK V NZ

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div