Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

عدالت کو ایک ہفتے کی مہلت دینی چاہیئے تھی، جماعت اسلامی

عدالتی فیصلہ جماعت اسلامی، جمہوریت کی فتح اور وفاقی حکومت کی شکست ہے
شائع 30 دسمبر 2022 09:03pm
فوٹو۔۔۔۔۔ ٹوئٹر
فوٹو۔۔۔۔۔ ٹوئٹر

جماعت اسلامی کے رہنما سینیٹرمشتاق احمد نے کہا ہے کہ اسلام آبادہائیکورٹ کا فیصلہ جماعت اسلامی اور جمہوریت کی فتح اور وفاقی حکومت کی شکست ہے، فوری انتخابات ممکن نہیں ، عدالت کو ایک ہفتے کی مہلت دینی چاہئے تھی

سینیٹرمشتاق احمد نے آج نیوز سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ جماعت اسلامی اور جمہوریت کی فتح ہے،عدالت نے جماعت اسلامی کامؤقف درست تسلیم کیا۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نےعوام کےحقوق پر ڈاکا ڈالا تھا، حکومت عوام کو اختیارات اورحقوق دینا نہیں چاہتی، یہ وفاقی حکومت کی شکست ہے، فوری طور پر الیکشن کا انعقاد ممکن نہیں ہوگا، عدالت کوایک ہفتے کا وقت دینا چاہیئے تھا۔

سینیٹر مشتاق احمد نے مزید کہا کہ وقت ملےتو انتخابی مہم چلائی جاسکے گی، امیدواروں کے لئے انتظامات کرنا ممکن نہیں ہوگا، ہر محاذ پرعوام کے حقوق کے لئے جدوجہد کریں گے۔

جماعت اسلامی نے بلدیاتی انتخابات کرانے کے عدالتی فیصلے کو تاریخی قرار دیدیا

دوسری جانب جماعت اسلامی نے اسلام آباد ہائیکورٹ کی طرف سے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے فیصلے کو تاریخی قرار دے دیا اور حکومت اور الیکشن کمیشن سے فیصلے پر عمل کرنے کا مطالبہ کردیا۔

جماعت اسلامی اسلام آباد نصراللہ رندھاوا نے پریس کانفرنس میں کہا کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ سے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کے لئے بل پاس کرکے آئین کے ساتھ کھلواڑ کیا،حکومت نے الیکشن کمیشن پر بلدیاتی انتخابات ملتوی کرانے کے لئے دباؤ ڈالا ،ہم ہائیکورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ رانا ثناء اللہ کے بیان کی سختی سے مذمت کرتے ہیں ہم الیکشن کمیشن کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ حکومت کے دباؤ میں نہ آئے اور کل الیکشن کے انعقاد کو یقینی بنائے۔

نصراللہ رندھاوانے مزید کہا کہ جماعت اسلامی نے اپنے تمام یونین کونسل میں امیدواروں کو تیار رہنے کا پیغام دے دیا ہے،حکومت الیکشن کو کامیاب بنانے کے لئے تعاون کرے ۔

اسلام آباد

Islamabad High Court

Jamat e Islami

islamabad local bodies election

Islamabad LG polls Dec 31

senator mushtaq ahmed

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div