Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

وادی نیلم میں برفباری کے باعث سردی میں اضافہ، پہاڑوں نے سفید چادراوڑھ لی

سیاحوں کو موسمی اثرات سے بچنے کیلئے ایڈوائزری جاری
شائع 30 دسمبر 2022 01:10pm
وادی نیلم میں برفباری کے بعد خون جما دینے والی سردی کا راج ہے - تصویر/ آج نیوز
وادی نیلم میں برفباری کے بعد خون جما دینے والی سردی کا راج ہے - تصویر/ آج نیوز
سیاحوں کو برفانی علاقوں میں جیپ اور دیگر فور ویل ڈرائیو گاڑیوں پرسفر کرنے کی ہدایت - تصویر/ آج نیوز
سیاحوں کو برفانی علاقوں میں جیپ اور دیگر فور ویل ڈرائیو گاڑیوں پرسفر کرنے کی ہدایت - تصویر/ آج نیوز
سیاحوں کو موسمی اثرات سے بچنے کیلئے ایڈوائزری جاری کردی گئی ہے - تصویر/ آج نیوز
سیاحوں کو موسمی اثرات سے بچنے کیلئے ایڈوائزری جاری کردی گئی ہے - تصویر/ آج نیوز

آزاد کشمیر کی وادی نیلم ،عذرمیں برف باری کے باعث سردی کی شدت میں اضافے کے بعد سیاحوں کو موسمی اثرات سے بچنے کیلئے ایڈوائزری جاری کردی ہے۔

وادی نیلم کے بالائی علاقوں تاو بٹ، ہلمت نکرو، شونٹھر میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گرگیا جبکہ کیل، شاردہ، رتی گلی، بابون اور جاگراں میں بھی رگوں میں خون جما دینے والی سردی کا راج ہے۔

 غذرمیں برفباری کے علاقے کی خوبصورتی میں اضافہ ہوگیا۔ تصویر/ آج نیوز
غذرمیں برفباری کے علاقے کی خوبصورتی میں اضافہ ہوگیا۔ تصویر/ آج نیوز

اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے سیاحوں کو سردی اور موسمی اثرات سے بچنے کیلئے ایڈوائزری جاری کردی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سیاح شدید برفباری اور لینڈ سلائیڈنگ والے علاقوں میں جانے سے اجتناب کریں۔

 غذرمیں ہرطرف برف ہی برف نظر آرہی ہے -  تصویر/ آج نیوز
غذرمیں ہرطرف برف ہی برف نظر آرہی ہے - تصویر/ آج نیوز

مزید کہا کہ برفانی علاقوں میں جیپ اور دیگر فور ویل ڈرائیو گاڑیوں پرسفر کرنے کے ساتھ ہی گرم ملبوسات کھانے پینے کی اشیاء ضروری ادویات ساتھ رکھیں۔

اتھارٹی کا کہنا ہے کہ کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ریسیکو 1122 ٹور ازم پولیس اور انتظامیہ سے رابطہ کریں۔

اس کےعلاوہ پاکستان کے شمالی ضلع غذرمیں ہرطرف برف ہی برف نظر آرہی ہے جس سےعلاقے کی خوبصورتی میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

خیبر پختونخوا

Heavy Snowfall

Snow Storm

Neelam Valley

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div