Aaj News

جمعرات, اپريل 18, 2024  
09 Shawwal 1445  

’انتخابات وقت پر ہوئے تو عمران کے سہولت کار کسی ادارے میں نہیں رہیں گے‘

عمران چاہتے ہیں آمریت کا دروازہ کھلے اور وہ بیک ڈور سے ایک مرتبہ پھر وزیر اعظم بن سکیں، بلاول
شائع 28 دسمبر 2022 09:47pm

وزیر خارجہ اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے میڈیکل ٹراما سینٹر لاڑکانہ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے سندھ حکومت اور محکمہ صحت کے عملے کی کاوشوں کو سراہا، بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ سندھ بھر میں بہترین طبی سہولیات کی فراہمی قابل فخر ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ عمران چاہتے ہیں آمریت کا دروازہ کھلے اور وہ بیک ڈور سے ایک مرتبہ پھر وزیر اعظم بن سکیں۔

بلاول کا کہنا تھا کہ عمران صاحب کی پہلے ضد اور سازش یہ تھی کہ اسٹیبلشمنٹ میں بیٹھے ان کے سہولت کاروں کی موجودگی کے دوران انتخابات ہوں اور وہ کامیاب ہوں۔

انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ سے تو ان کے سہولت کار ہٹ گئے لیکن کسی اور ادارے میں شائد ان کے سہولت کار ابھی موجود ہوں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ اگر انتخابات وقت پر ہوں گے تو عمران کے سہولت کار کسی بھی ادارے میں موجود نہیں رہیں گے، عمران خان کو اسی بات کی تکلیف ہے اسی لیے جھوٹ نفرت تقسیم کی سیاست کر رہے ہیں، وہ ہر قسم کے ہتھکنڈے استعمال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ عمران کا الیکشن کا بیانیہ یہ ہے کہ فوج ان کی مدد کرے، سارے ادارے ان کی ٹائیگر فورس بن کر کام کریں، وہ چاہتے ہیں کہ آئین توڑ کر زبردستی ان کو پھر سے وزیراعظم بنائیں۔

وزیرخارجہ کا مزید کہنا تھا کہ سیلاب، معاشی مسائل اور بے روزگاری کے باوجود عمران چاہتے ہیں پارلمینٹ اپنی مدت پوری نہ کرے اور جمہوری ترقی نہ ہو، ماضی میں حکومتیں اپنی آئینی مدت پوری نہیں کرتی تھیں، ہم نے پارلیمنٹ کی آئینی مدت کو یقینی بنایا، 2007 سے 2013، پھر 2018 اور اب 2023 تک پارلمان اپنی مدت پوری کرنے جا رہی ہے۔

imran khan

Bilawal Bhutto Zardari

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div