Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

سفارتی تعلقات میں نرمی، چار برس بعد اسرائیلی سفیر ترکیہ میں تعینات

دونوں مملک کے درمیان کشیدہ حالات ایک دہائی سے زیادہ عرصے پر محیط ہیں
شائع 28 دسمبر 2022 09:38am
ترک صدر طیب اردگان کی انقرہ میں اسرائیل کی نئی سفیر ایرٹ للیان سے ملاقات - تصویر/ روئٹرز
ترک صدر طیب اردگان کی انقرہ میں اسرائیل کی نئی سفیر ایرٹ للیان سے ملاقات - تصویر/ روئٹرز

طویل عرصے کی کشیدگی کے بعد ترکیہ اور اسرائیل کے درمیان سفارتی تعلقات میں نرمی دیکھی جارہی ہے۔

غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق ترکیہ میں چار برس بعد اسرائیلی سفیر تعینات ہوگئیں ہیں جنھوں نے انقرہ میں صدر طیب اردوان سے ملاقات میں اپنی سفارتی اسناد پیش کی جو قبول کرلی گئی۔

ترکیہ اور اسرائیل میں تعلقات میں بحالی کا آغاز دونوں ممالک کے درمیان ہونے والے اعلیٰ سطحی دوروں کے بعد ہوا ہے۔

خیال رہے کہ ایرٹ لی لیان جنوری2021 سے انقرہ میں اسرائیل کے چارج ڈی افیئرز تعینات تھیں لیکن اب وہ باضابطہ طورپر سفیر بن گئیں ہیں۔

اسرائیل اور ترکیہ کے درمیان تعلقات ایسے وقت کشیدہ ہوئے جب 2010 میں غزہ جانیوالے امدادی جہاز پر اسرائیلی فوج نے حملہ کیا تھا جس میں 10 ترک شہری ہلاک ہوئے تھے۔

Israel

Turkey

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div