Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

سرکاری ہیلی کاپٹر کا نجی استعمال، گورنر خیبرپختونخوا کا ترمیمی بل پر دستخط سے انکار

ھورنر نے اختلافی نوٹ میں سورہ النساء کی آیت نمبر 135 کا حوالہ بھی دیا۔
شائع 27 دسمبر 2022 03:49pm

سرکاری ہیلی کاپٹر کے نجی استعمال سے متعلق ترمیمی بل پر گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی دستخط کرنے سے انکار کردیا۔

گورنر خیبر پختونخوا نے اسمبلی کی قانون سازی پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اپنے اختلافی نوٹ میں بل کو بدنیتی پر مبنی قرار دیا۔

انہوں نے اختلافی نوٹ میں سورہ النساء کی آیت نمبر 135 کا حوالہ بھی دیا۔

ترجمہ: اے ایمان والو! انصاف پر قائم رہو (اور وقت آنے پر) اللہ کی طرف گواہی دو اگرچہ خود پر ہو یا اپنے ماں باپ اور رشتہ داروں پر، اگر کوئی مالدار یا فقیر ہے تو اللہ ان کا تم سے زیادہ خیر خواہ ہے، سو تم انصاف کرنے میں دل کی خواہش کی پیروی نہ کرو، اور اگر تم کج بیانی کرو گے یا پہلو تہی کرو گے تو بلاشبہ اللہ تمہارے سب اعمال سے با خبر ہے۔ (سورہ النساء، آیت 135)

گورنر حاجی غلام علی نے اپنا آئینی حق استعمال کرتے ہوئے اختلافی نوٹ کے ساتھ سمری وزیر اعلیٰ سکریٹریٹ واپس بھجوا دی۔

imran khan

KPK Government Helicopter

Bill Amendment

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div