Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
18 Ramadan 1445  

سکھر: نایاب نسل کی ایک اور بلائنڈ ڈولفن ہلاک

ڈولفن صبح سے کینال میں موجود تھی، علاقہ مکین
شائع 27 دسمبر 2022 12:51pm
انڈس ریور ڈولفن (فوٹو:فائل)
انڈس ریور ڈولفن (فوٹو:فائل)

دریائے سندھ کی ایک اور نایاب بلائنڈ ڈولفن محکمہ وائلڈ لائف کی غفلت کی وجہ سے ہلاک ہوگئی۔

علاقہ مکینوں نے بتایا کہ ڈولفن صبح سے کینال میں موجود تھی لیکن ریسکیو نہیں کیا گیا، بروقت نکال کر بچایا جاسکتا تھا۔

نایاب بلائنڈ ڈولفن سکھر بیراج سے دادو کینال میں پھنس کر ہلاک ہوئی۔

ہلاک ہونیوالی ڈولفن کا سائز 4 فٹ سے زائد ہے، دریا میں پانی کی سطح کم ہونے کے باعث بلائنڈ ڈولفن خوراک کی تلاش میں دریا سے کینالوں میں آجاتی ہیں۔

پاکستان

sindh

Sukkur

Indus River Dolphin

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div