Aaj News

منگل, اپريل 23, 2024  
14 Shawwal 1445  

ارشد شریف قتل: جے آئی ٹی نے مزید تین گواہان کے بیانات قلمبند کرلئے

مزید اہم گواہوں کو بیانات ریکارڈ کروانے کیلئے طلب کرلیا گیا۔
شائع 26 دسمبر 2022 06:09pm
مقتول صحافی ارشد شریف۔ فوٹو — فائل
مقتول صحافی ارشد شریف۔ فوٹو — فائل

ارشدشریف قتل کیس کی تحقیقات کیلئے وفاقی حکومت کی قائم کردہ اسپیشل جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (ایس جے آئی ٹی) کا 10واں اجلاس ہوا، جس میں مزید تین گواہان کے بیانات قلم بند کئے گئے۔

صحافی ارشد شریف قتل کیس کی اسپیشل جے آئی ٹی کا 10واں اجلاس ڈپٹی اسنپیکٹر جنرل پولیس (ڈی آئی جی) ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ہوا۔

ایس جے آئی ٹی نے عمرگل آفریدی، حسن ایوب اور ذوالقرنین حیدر کا بیان قلم بند کرتے ہوئے مزید اہم گواہوں کو طلب کرلیا۔

ایس جے آئی ٹی کا اگلا اجلاس کل ہوگا ۔

نئی اسپیشل جے آئی ٹی میں اسلام آباد پولیس، آئی ایس آئی، آئی بی اور ایف آئی اے کے نمائندے شامل کیے گئے ہیں۔

اسپیشل جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم میں آئی بی سے ڈی آئی جی ساجد کیانی، ایف آئی اے سے وقار الدین سید، ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر سے اویس احمد، ایم آئی سے مرتضیٰ افضال اور آئی ایس آئی سے محمد اسلم شامل ہیں، مذکورہ تمام افسران گریڈ 20 کے ہیں۔

JIT

arshad sharif murder case

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div