Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

جامعۃ الازھر نے خواتین کی اعلیٰ تعلیم پر طالبان کی پابندی غیراسلامی قرار دے دی

طالبان اپنے فیصلے کو واپس لیں، جامعۃ الازھر
اپ ڈیٹ 24 دسمبر 2022 12:34pm
تصویر/ اے ایف پی
تصویر/ اے ایف پی

مصر کی جامعۃ الازھر نے طالبان کے خواتین کی اعلیٰ تعلیم پر پابندی کے فیصلے کو غیراسلامی قرار دیتے ہوئے واپس لینے کا مطالبہ کردیا۔

افغان وزارت تعلیم کی جانب سے جاری کردہ نوٹس میں یونیورسٹیوں کو طالبات کو داخلہ نہ دینے کا کہا گیا تھا۔

نگران وزیر برائے اعلی تعلیم افغانستان ندا محمد ندیم نے کہا ہے کہ پابندی جامعات میں طلبہ وطالبات کے آزادانہ میل جول کے باعث لگائی گئی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ خواتین کے لیے مذہبی تعلیم پر کوئی پابندی نہیں ہے اور دنیا افغانستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہ کرے۔

afghanistan

Taliban

Afghan women

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div