Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

فی تولہ سونا ہزاروں روپے سستا

مقامی اور عالمی مارکیٹس میں سونے کی قیمتوں نمایاں کمی ریکارڈ
شائع 23 دسمبر 2022 07:53pm
فی اونس سونا 18 ڈالر سستا ہوگیا۔ فوٹو — فائل
فی اونس سونا 18 ڈالر سستا ہوگیا۔ فوٹو — فائل

پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں کئی روز بھاری اضافے کے بعد آج کمی دیکھی گئی ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق تین ہزار 350 روپے سستا ہونے کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 77 ہزار 300 روپے ہوگئی ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاؤ دو ہزار 872 روپے کمی سے ایک لاکھ 52 ہزار 6 روپے ہوگیا ہے۔

اس کے علاوہ بین الاقوامی مارکیٹ میں 18 ڈالر کمی کے بعد فی اونس سونے کی قدر 1797 ڈالرز ہوگئی ہے۔

Gold prices

gold market

karachi gold rates

Gold rates Pakistan

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div