Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
12 Shawwal 1445  

گورنر کا غیرآئینی کام صبح ہی عدالت سے مسترد ہو جائےگا، ترجمان پنجاب حکومت

گورنر کا یہ قدم ان کو آرٹیکل 6 کی طرف لے جاتا ہے
شائع 23 دسمبر 2022 08:51am
ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ
ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ

ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ کا کہنا ہے کہ گورنر کا غیرآئینی کام صبح ہی عدالت سے مسترد ہو جائے گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ گورنرپنجاب نے آئین و قانون کو پیروں تلے روند کر پی ڈی ایم کی نوکری کوترجیح دی،صبح ہی گورنر کا یہ غیر آئینی کام عدالت سے مسترد ہو جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ گورنر کا یہ قدم ان کو آرٹیکل 6 کی طرف لے جاتا ہے اور ہم وفاق میں آکر اس کے خلاف ضرورکارروائی کریں گے۔

یاد رہے کہ گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کو ڈی نوٹیفائی کردیا۔

حکم نامے کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے آرٹیکل 130 کلاز 7 کے تحت اعتماد کا ووٹ نہیں لیا، 24 گھنٹے گزرنے کے بعد بھی اعتماد کے ووٹ سے متعلق کارروائی نہ ہونے پر میں مطمئن ہوں، وزیر اعلیٰ اسمبلی کا اعتماد کھوچکے،اسمبلی کا اعتماد کھونے کی وجہ سے پرویزالہٰی اپنے عہدے پر برقرار نہیں رہے۔

حکم نامے کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی برطرفی کے ساتھ ہی صوبائی کابینہ بھی تحلیل تصور ہوگی، آرٹیکل 133 کے تحت پرویز الہٰی نئے وزیر اعلیٰ کے انتخاب تک قائم مقام وزیر اعلیٰ پنجاب رہیں گے۔

cm punjab

اسلام آباد

punjab assembly

Chaudhry Pervaiz Elahi

governor punjab

no confidence motion

baligh ur rehman

Musarrat Jamshed Cheema

spokeswomen punjab government

politics dec 23 2022

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div