Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

افغان طالبان کے فیصلے پر بلاول کا اماراتی وزیر خارجہ سے رابطہ

افغان یونیورسٹیوں میں خواتین کی تعلیم پرپابندی کےفیصلے پرتبادلہ خیال
اپ ڈیٹ 22 دسمبر 2022 10:43am

وزیرخارجہ بلاول بھٹو ذرداری کا متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔

بلاول بھٹو نے افغانستان کی یونیورسٹیوں میں خواتین کی تعلیم پر پابندی کے طالبان کے فیصلے پر تبادلہ خیال کیا۔

دونوں رہنماؤں کی جانب سے اس بات پر زور دیا کہ اسلام نے خواتین کو ایک مراعات یافتہ مقام عطا کیا اور ان کے حقوق کا تحفظ کیا۔

انہوں نے خواتین کے حقوق کی ضمانت دینے کی ضرورت کے ساتھ زندگی کے تمام شعبوں میں خواتین کی مکمل اور مساوی شرکت کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

واضح رہے کہ افغان وزارت تعلیم کی جانب سے یونیورسٹیوں کو طالبات کے داخلے پر پابندی کا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

طالبان کے حوالے سے اپنی پالیسی پرنظرثانی کرنی ہوگی، بلاول

دوسری جانب وزیرخارجہ بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ سیلاب سے پاکستان بہت زیادہ متاثر ہوا جبکہ رواں برس ریکارڈ بارشیں پاکستان میں سیلاب کاباعث بنیں ہیں۔

واشنگٹن میں گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ خطے میں امن واستحکام کے لئے پاکستان کا کردار کلیدی رہا، خطے کا امن افغانستان کےامن سےمشروط ہے۔

انہوں نے کہا کہ چاہتے ہیں کہ افغانستان میں امن واستحکام ہو اور ٹی ٹی پی کے حوالے سے ہمیں اپنی پالیسی پرنظرثانی کرنی ہوگی۔

مزید کہا کہ حکومت اور اپوزیشن میں بھی یہی مؤقف رہا، آسان طریقہ افغان عبوری حکومت کے ساتھ تعاون ہے۔

UAE

Bilawal Bhutto Zardari

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div