Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

فٹبال ورلڈکپ کا تاج کس کے سر سجے گا؟ فیصلہ آج

ٹائٹل کے لئے فرانس اور ارجنٹینا آج ٹکرائیں گے
شائع 18 دسمبر 2022 09:44am
فیفا ورلڈ کپ 2022 فوٹو۔۔۔ فائل
فیفا ورلڈ کپ 2022 فوٹو۔۔۔ فائل

فٹبال ورلڈکپ 2022 کا تاج کس کے سر سجے گا؟ فیصلہ آج ہوگا، ٹائٹل کے لئے دفاعی چیمپئن فرانس اور ارجنٹینا آج قطر کے لوسیل اسٹیڈیم میں ٹکرائیں گے، دونوں ٹیمیں تیسری بار چیمپئن بننے کے لئے میدان میں اتریں گی۔

فیصلے کی گھڑی آن پہنچی، 30 ٹیمیں میگا ایونٹ سے باہر ہوگئیں، ٹرافی کے لئے اب صرف 2 دعویدار ہیں۔

فٹبال ورلڈ کپ کا فائنل آج دفاعی چیمپئن فرانس اور ارجنٹینا کے درمیان کھیلا جائے گا، قطر کے لوسیل اسٹیڈیم میں رات 8 بجے میدان سجے گا۔

اسٹار فٹبالر لیونل میسی کے پاس ارجنٹینا کو ورلڈ کپ جتوانے کا آخری موقع ہے تو فرانس کے امباپے بھی مسلسل دوسری بار ٹرافی اٹھانے کے لئے پُرعزم ہیں۔

دونوں فائنلسٹ ٹیموں میں اسٹار کھلاڑی موجود ہیں، کیلیان ایمباپے اور لیونل میسی، دونوں پلیئرز ورلڈ کپ میں اب تک پانچ پانچ گول کرچکے ہیں۔

سات مرتبہ کے بیلن ڈی اور ایوارڈ جیتنے والے لیونل میسی صرف ایک بڑا ٹائٹل ہی ارجنٹینا کو جتوانے میں کامیاب ہوئے، میسی کے پاس ارجنٹینا کو ورلڈکپ جتوا کر کیریئر کا اختتام یاد گار بنانے کا آخری موقع ہے۔

دوسری جانب ایمباپے ہیں جو 2018 ورلڈکپ میں بھی عمدہ کارکردگی دکھا چکے ہیں، مباپے ورلڈکپ ٹرافی کا کامیابی کے ساتھ دفاع کر کے برازیلین لیجنڈ پیلے کے نقش قدم پر ہیں۔

ایمباپے نے کلب کی سطح پر تو بہت سی کامیابیاں حاصل کی ہیں، اگر ورلڈکپ کی دو ٹرافیاں ان کے کھاتے میں آجائیں تو یہ دنیا کے بہترین کھلاڑی ہونے کے ساتھ یقیناً یہ منفرد اعزاز بھی اپنے نام کرسکتے ہیں۔

اس سے قبل سیمی فائنل میں ارجنٹینا نے کروشیا کو شکست دی جبکہ فرانس نے اپ سیٹ اسپیلشسٹ مراکش کو ہرایا۔

ارجنٹینا نے 1978اور86میں ٹرافی اٹھائی جبکہ فرانس نے 1998اور 2018میں میدان مارا۔

کیا فرانس ٹائٹل کے دفاع میں کامیاب رہے گا یا پھر ارجنٹینا کا 36سالہ انتظارختم ہوگا۔

قطرورلڈکپ کا فائنل جوبھی جیتے گا، تیسری باردنیا کےمقبول ترین کھیل کا چیمپئن بنے گا۔

qatar

France

Argentina

FIFA

FIFA World Cup 2022

Qatar Football

Leonel Messi

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div