Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

عمران خان حملہ کیس: رانا ثناء، مریم اورنگزیب اور جاوید لطیف شامل تفتیش

جے آئی ٹی نے تینوں وفاقی وزراء کو طلب کرلیا
شائع 16 دسمبر 2022 09:36am
فوٹو۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔ فائل

وزیر آباد میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر ہونے والے حملے میں تحقیقات کے لئے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) نے وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ، وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب اور وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف کو طلب کرلیا۔

جے آئی ٹی کی جانب سے طلبی نوٹس میں تینوں وفاقی وزراء کو کہا گیا ہے کہ وہ تفتیش کے لئے 17 دسمبر دوپہر 11 بجے سی سی پی او آفس لاہور پیش ہو کر اپنا بیان ریکارڈ کروائیں۔

رانا ثناء اللہ کو فیصل آباد، میاں جاوید لطیف کو شیخوپورہ اور مریم اورنگزیب کو طلبی کا نوٹس اسلام آباد کے ایڈریس پر بھیجا گیا ہے۔

جے آئی ٹی پہلے بھی وفاقی وزراء کو طلبی کے نوٹس بھیج چکی ہے مگر کوئی وفاقی وزیر جے آئی ٹی کے سامنے پیش نہیں ہوا۔

دوسری جانب عمران خان پر حملے کے مرکزی ملزم نوید اور دیگر 2ساتھیوں کا پولی گرافک ٹیسٹ کروا لیا گیا ہے،پولی گرافک ٹیسٹ میں تینوں ملزم اپنے پہلے بیان پر قائم رہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پولی گرافک ٹیسٹ میں تینوں ملزموں کے بیانات غیر تسلی بخش قرار دیے گئے ہیں ۔

تفتیشی ٹیم نے پولی گرافک ٹیسٹ کے بعد باقائدہ میڈیکل بورڈ بنانے کی درخواست کردی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق میڈیکل بورڈ اور پولی گرافک ٹیسٹ کو تفتیش کا حصہ بنایا جائے گا۔

گزشتہ روز پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید اور عمران اسماعیل جے آئی ٹی میں پیش ہوئے، جے آئی ٹی سیکیورٹی گارڈز سمیت متعدد رہنماوں کے بیانات بی قلمبند کر چکی ہے۔

Marriyum Aurangzeb

imran khan

Rana Sanaullah

JIT

Wazirabad

Mian Javed Latif

Attack on Imran Khan

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div