Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

اسلام آباد میں 100 سے زائد غیرقانونی ہاؤسنگ اسکیموں کا انکشاف

شہر اقتدار کے زون فور میں سب سے زیادہ 77 غیر قانونی ہاؤسنگ اسکیمیں ہیں۔
شائع 12 دسمبر 2022 08:22pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

اسلام آباد میں سو سے زائد غیرقانونی ہاؤسنگ اسکیموں کا انکشاف ہوا ہے، قانونی اور غیرقانونی رہائشی سکیموں کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کردی گئیں۔

وزارت داخلہ نے تحریری جواب میں بتایا کہ شہر اقتدار کے زون فور میں سب سے زیادہ 77 غیر قانونی ہاؤسنگ اسکیمیں ہیں۔ زون ٹو میں پانچ اور زون فائیو میں 27 غیر قانونی ہاؤسنگ اسکیمیں ہیں۔

وزارت داخلہ نے تحریری جواب میں ایوان کو بتایا کہ اسلام آباد میں منظور شدہ ہاؤسنگ اسکیموں کی تعداد 47 ہے، جبکہ غیر قانونی ہاؤسنگ اسکیموں کی تعداد 109 ہے۔

وزارت داخلہ نے بتایا کہ اسلام آباد کے زون فائیو میں قانونی ہاؤسنگ اسکیموں کی تعداد 23 ہے، زون ٹو میں 12 جبکہ زون فائیو میں 23 قانونی ہاؤسنگ اسکیمز ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ غیر قانونی ہاؤسنگ اسکیموں کے آغاز کی تاریخ اور اسپانسرز کے نام دستیاب نہیں۔

اسلام آباد

National Assembly

Illegal Housing Schemes

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div