Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

خیرپورمیں پولیس مقابلہ، ڈاکوہلاک، کندھ کوٹ سے 2 مغوی بازیاب

مقابلے میں دو ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، ایس ایس پی خیرپور
شائع 12 دسمبر 2022 08:41am

خیرپورمیں تھانہ رانی پور کے حدود میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ ہوا جس میں ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا۔

ایس ایس پی خیرپورمیر روحل خان کھوسو نے بتایا کہ ہلاک ڈاکو سے مسروقہ موبائل فون چھینی ہوئے نقدی رقم برآمد ہوئی، جبکہ دو ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس مقابلے میں ہلاک ڈاکو کے شناخت شاہنوازعرف گڈو کے نام سے ہوئی، جو گزشتہ روز ہونے والی ہنگورجہ کوچ ڈکیٹی کا ماسٹر مائنڈ تھا۔

 پولیس نے اپنی بہترین حکمت عملی سے 2 مغویوں کوبازایاب کروایا، تصویر آج نیوز
پولیس نے اپنی بہترین حکمت عملی سے 2 مغویوں کوبازایاب کروایا، تصویر آج نیوز

دوسری جانب کندھ کوٹ میں گبلو تھانہ کی حدود میں پولیس کا اغوا کاروں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس دوران پولیس کی فائرنگ سے ڈاکو فرار ہوگئے، جبکہ دو مغویوں کو بازیاب کرالیا گیا۔

ایس ایس پی زبیر نذیر نے بتایا کہ دو ماہ قبل مغوی صدام شاہ اور امان اللہ بھٹی اغوا ہوئے تھے، جنہیں پولیس کی ٹیم نے بہترین حکمت عملی سے بازیاب کرالیا۔

Khairpur

Sindh Police

Kandhkot

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div