Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

سینیٹراعظم سواتی 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

قمبر پولیس نے اعظم سواتی کا جسمانی ریمانڈ مانگا
شائع 11 دسمبر 2022 10:49am
قمبر عدالت کے گرد سیکیورٹی انتہائی سخت، تصاویر اور فٹیجز بنانے کی بھی اجازت نہیں دی گئی۔ اسکرین گریب
قمبر عدالت کے گرد سیکیورٹی انتہائی سخت، تصاویر اور فٹیجز بنانے کی بھی اجازت نہیں دی گئی۔ اسکرین گریب

عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹراعظم سواتی کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

اعظم سواتی کوقمبرشہداد کوٹ کے جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں (سی آئی اے) پولیس نے پیش کیا۔

پولیس کے مطابق شہری ضمیراور قمرکی مُدعیت میں اعظم سواتی پرمقدمات درج ہیں، جبکہ پولیس نے عدالت سے اعظم سواتی کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی۔

عدالت نے سینیٹراعظم سواتی کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈپرا منظور کرتے ہوئے پولیس کےحوالے کردیا۔

اعظم سواتی کی پیشی کے موقع پر قمبرعدالت کے گرد سیکیورٹی انتہائی سخت تھی، جس کی وجہ سے تصاویر اور ویڈیوز بنانے کی بھی اجازت نہیں دی گئی۔

اس کے علاوہ تحریک انصاف کے سینیٹر سیف اللہ ابڑو اور پارٹی کے وکلاء بھی عدالت کے باہر موجود تھے۔

واضح رہے کہ سینیٹر اعظم سواتی کو بلوچستان پولیس نے سندھ پولیس کے حوالے کیا تھا جس کے بعد انہیں خصوصی طیارے سے کراچی منتقل کیا گیا۔

بلوچستان

sindh

Azam Khan Swati

Azam Swati

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div