Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

کعبہ کا کبوتر کہلائے جانے والے مسجد الحرام کے 134 سالہ مقیم انتقال کر گئے

مسجد الحرام میں نماز پر ثابت قدم رہنے کی وجہ سے انہیں "کعبہ کا کبوتر" کہا جاتا تھا۔
شائع 10 دسمبر 2022 08:05pm

مسجد الحرام کی طویل العمر شخصیت شیخ عوض معوض الصبحی الحربی (شیخ اودھ الحربی) ہفتے کے روز 134 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔

شیخ اودھ الحربی مسجد الحرام میں باقاعدہ مقیم تھے اور مسجد الحرام میں نماز پر ثابت قدم رہنے کی وجہ سے انہیں ”کعبہ کا کبوتر“ کہا جاتا تھا۔

دو مقدس مساجد کے دفتر نے ایک ٹویٹر پوسٹ میں اطلاع دی کہ ”شیخ عوض معوض الصبحی الحربی، جنہیں مسجد الحرام میں نماز پر ثابت قدم رہنے کی وجہ سے ”کعبہ کا کبوتر“ کہا جاتا تھا، انتقال کر گئے ہیں۔“

شیخ اودھ الحربی نے اپنا زیادہ تر وقت مکہ مکرمہ کی مسجد الحرام میں نماز ادا کرنے اور طواف کرنے میں گزارا۔

ایک اور ٹویٹر پوسٹ میں کہا گیا کہ “شیخ اودھ الحربی مسجد الحرام میں باقاعدگی سے نظر آتے تھے اور انہوں نے اپنی زندگی کا بیشتر حصہ مسجد الحرام میں گزارا تھا۔

مکہ وہ شہر ہے جہاں نبی کریم ﷺ کی ولادت ہوئی تھی۔ رسول اللہ ﷺ 53 سال کی عمر تک مکہ مکرمہ میں رہے۔ بعد میں آپ نے مدینہ منورہ کی طرف ہجرت کی جہاں 63 سال کی عمر میں آپ کی وفات ہوئی۔

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ مسجد الحرام میں ایک نماز پڑھنے کا ثواب ایک لاکھ (100,000) نمازوں کے برابر ہے۔ اس کا اطلاق فرض نماز اور نوافل دونوں پر ہوتا ہے۔

weird

Dove of Sanctuary

Sheikh Oudh Al Harbi

Sheikh Awad Moawad Al Subhi Al Harbi

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div