Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے نام پر کرپشن کی کوشش کا انکشاف

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نےملازمین کو الاؤنسز دینے سے انکار کردیا
اپ ڈیٹ 10 دسمبر 2022 08:05pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے نام پر قومی خزانے کو کروڑوں کا نقصان پہنچانے کی کوشش کا انکشاف ہوا ہے۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے افسران اور ملازمین اجلاس نہ ہونے کے باوجود سیشن الاؤنس اور ٹی اے ڈی اے لیتے رہے۔ اے جی پی آر نے بلز اور الاؤنس کی ادائیگی روکتے ہوئے انکوائری شروع کردی۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے سینیٹ ملازمین کو الاؤنسز دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ جب مشترکہ اجلاس ہوا ہی نہیں تو میں اپنے ملازمین کو الاؤنس کیوں دوں؟

پارلیمنٹ کے مشترکا اجلاس کی تاریخ میں ہر ماہ توسیع کردی جاتی ہے، اجلاس ہوا ہی نہیں لیکن ملازمین نے الاؤنس کا بل اے جی پی آر کو بھجوا دیا۔

اے جی پی آر کو ٹی اے ڈی اے کے بلز بھی بھجوائے گئے.

حکام کا کہنا ہے کہ ٹی اے ڈی اے کی مد میں روزانہ 800 روپے ملتے ہیں، جبکہ سیشن الاؤنس بنیادی تںخواہ کے برابر ملتا ہے۔

corruption

sadiq sinjrani

senate

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div