Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

عمران خان پر قاتلانہ حملے کا معاملہ، فیصل واوڈا سمیت 35 افراد تاحال پیش نہ ہوسکے

فیصل واوڈا نے آزادی مارچ میں خون خرابے کے پیش گوئی کی تھی۔
اپ ڈیٹ 10 دسمبر 2022 04:19pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر وزیرآباد میں قاتلانہ حملے کے معاملے پر فیصل واوڈا سمیت طلب کئے گئے 35 افراد تاحال جے آئی ٹی کے روبرو پیش نہ ہوسکے۔

وزیر آباد میں عمران خان پر حملہ تحقیقات کے لیے بنائی گئی جے آئی ٹی کے روبرو طلبی کے باوجود کوئی فرد پیش نہ ہوا۔

وزیر آباد میں عمران خان پر حملہ کے بعد سی سی پی او لاہور محمود ڈوگر کی سربراہی میں جے آئی ٹی تشکیل دی گئی تھی، جس نے موقع کا دورہ کر کے شواہد اکھٹے کیے تھے، جس کے بعد جے آئی ٹی نے آج فیصل واڈا سمیت 35 افراد کو بیانات قلمبند کروانے کے لیے طلب کیا تھا۔

طلب کے گئے افراد میں مشیر داخلہ پنجاب عمر سرفراز چیمہ،ڈاکٹر یاسمین راشد،حماد اظہر،سینٹر فیصل جاوید،سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل،زبیر نیازی اور چیف سیکیورٹی آفیسر کرنل عاصم سمیت دیگر شامل ہیں۔

عمران خان پر حملے میں 13 افراد زخمی ہوئے تھے، تمام افراد کو موجود ریکارڈ سمیت دس دسمبر گیارہ بجے طلب کیا تھا، مگر طلب کیے گئے افراد میں سے کوئی شخص پیش نہیں ہوا۔

pti

lahore

faisal vawda

Wazirabad attack

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div