Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

سانحہ ماڈل ٹاؤن: دوسری جے آئی ٹی کیخلاف کیس کی سماعت کل تک ملتوی

وزیراعلی پنجاب کی زبانی ہدایت پر جے آئی ٹی بنائی گئی، وکیل کا استفسار
شائع 06 دسمبر 2022 05:44pm

لاہور ہائیکورٹ میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کی دوسری جے آئی ٹی کے خلاف کیس کی سماعت کل تک ملتوی کر دی گئی۔

لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس امیر بھٹی کی سربراہی میں 7 رکنی لارجربنچ نے کیس کی سماعت کی۔

سماعت کے دوران عدالت نے استفسار کیا کہ کیا وزیراعلی کے بیان حلفی کے مطابق زبانی ہدایات کے تحت جے آئی ٹی بن سکتی تھی یا نہیں؟ کیا جے آئی ٹی کی تشکیل سے پہلے کابینہ کی منظوری لازم تھی؟۔

درخواستگزاروں کے وکیل منصور اعوان نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کی زبانی ہدایت پر جے آئی ٹی بنائی گئی، جے آئی ٹی کی تشکیل سے قبل کابینہ کی منظوری نہیں لی گئی اور ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے دوسری جے آئی ٹی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

وکیل نے بتایا کہ مصطفی امپیکس کیس کی روشنی میں کابینہ کی منظوری قانونی تقاضا ہے۔ دوسری جے آئی ٹی کی تشکیل قانونی طریقہ کار سے ہٹ کر ہوئی ہے۔

عدالت نے کیس کی سماعت 7 دسمبر تک ملتوی کرتے ہوئے منصور اعوان کو مزید دلائل کیلئے طلب کرلیا۔

پولیس انسپکٹر رضوان قادر اور کانسٹیبل خرم رفیق نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کیلئے دوسری جے آئی ٹی بنانے کے اقدام کو چیلنج کر رکھا ہے۔

JIT

Lahore High Court

Case

Model Town Incident

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div