Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

’آپ سے بات کریں گے‘ شہبازشریف کی وزیراعظم آزاد کشمیر کو بیٹھ جانےکی ہدایت

منگلا میں خطاب کے دوران فاروق حیدرخان مداخلت کرتے رہے
اپ ڈیٹ 06 دسمبر 2022 10:58am

منگلا ڈیم کے یونٹ 5 اور 6 کی ریفربشمنٹ کے منصوبے کی افتتاحی تقریب کے دوران وزیراعظم شہباز شریف اپنے ہم منصب کو بار بار بیٹھ جانے کی تاکید کرتے رہے۔

وزیراعظم آزاد کشمیرتنویرالیاس اپنے ہم منصب کی تقریرکے دوران بار بار مداخلت کرکے کچھ کہنے کی کوشش کررہے تھے۔

تاہم وزیراعظم شہبازشریف بھی مداخلت برداشت نہ کرتے ہوئے انہیں باربار یہی کہتے رہے کہ بیٹھ جائیں ، آپ کی بات بعد میں سنی جائے گی، آپ سے بعد میں بات کریں گے۔

اس کے باوجود بھی تنویرالیاس نے ان کی ایک نہ سُنی اور بار بار بیچ میں بولتے رہے۔

وزیراعظم آزاد کشمیر سے بیٹھنے کی درخواست کرنے والے وزیراعظم شہباز شریف کو بار بارکہتا سُنا جاسکتاہے کہ، ’پلیز بیٹھ جائیں ہم آپ سے بات کریں گے۔‘

واضح رہے کہ وزیراعظم آزاد کشمیرکا تعلق مسلم لیگ ن کی مخالف جماعت پاکستان تحریک انصاف سے ہے۔

azad kashmir

Shehbaz Sharif

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div