Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

عمران اور جنرل (ر) باجوہ کی غلطیوں نے پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا، پی ڈی ایم

کل تعریفیں کرتے نہ تھکنے والے آج اپنے محسن پرڈبل گیم کا الزام لگارہے ہیں
شائع 05 دسمبر 2022 10:56am
ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمد اللہ
ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمد اللہ

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمد اللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان اور جنرل ریٹائڑد باجوہ کی غلطیوں نے پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا، کل تعریفیں کرتے نہ تھکنے والے آج اپنے محسن پرڈبل گیم کا الزام لگارہے ہیں۔

اپنے بیان میں حافظ حمداللہ نے کہاکہ عمران کوحکومت میں لانا سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کی غلطی تھی اورجنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا عمران کی غلطی تھی، دونوں کی غلطیوں نے پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا مگران ناکردہ غلطیوں کا خمیازہ قوم بھگت رہی ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جنہوں نے عمران خان کے سیاسی غبارے میں ہوا بھری، اقتدار پر مسلط کیا، 4 سال چلاتے رہے یہی سب سے بڑی غلطی تھی، کل تعریفیں کرتے نہ تھکنے والے آج اپنے محسن پرڈبل گیم کا الزام لگارہے ہیں، نہ کوئی شرم نہ کوئی حیا ہے۔

حافظ حمد اللہ نے وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ جنرل باجوہ کے معاملے میں باپ ،بیٹا اورعمران خان ایک پیج پر نہیں ہیں، ٹرائیکا وضاحت کرے سچ کیا ہے اورجھوٹ کیا ہے؟ ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جنرل باجوہ کے معاملے میں عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں یا جنرل (ر) باجوہ کے ساتھ؟ ویسے پرویز الہٰی وکٹ کے دونوں طرف کھیلنے کے ماہر ہیں۔

PDM

اسلام آباد

imran khan

General Qamar Javed Bajwa

spokesperson

hafiz hamdullah

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div