Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

جنرل باجوہ نے عمران کی طرف بھیجا، حکومت کی مدت اگست تک ہے، پرویز الہٰی

عمران خان کی ٹیم نے ستیاناس کیا، الیکشن میں لوگ کارکردگی دیکھیں گے
شائع 05 دسمبر 2022 08:40am
فوٹو۔۔۔ اے ایف پی
فوٹو۔۔۔ اے ایف پی

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ خان صاحب صرف آواز دیں گے اور میں اسمبلی توڑ دوں گا، شریفوں نے مجھے 5 بار دھوکا دیا، جاتے جاتے اللہ نے ہمارا راستہ بدل دیا،ن لیگ کی طرف جا رہے تھے باجوہ صاحب کواللہ نے بھیج دیا، انہوں نے عمران خان کی طرف جانے کا مشورہ دیا، حکومت کی مدت اگست تک ہے، عمران خان خان کی ٹیم نے ستیاناس کیا، الیکشن میں لوگ کارکردگی دیکھیں گے۔

نجی ٹی وی کو انٹرویودیتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اللہ کی مرضی سے ہم نے شریفوں سے بچنا تھا، اللہ نے راستہ دکھانےکے لئے باجوہ صاحب کوبھیج دیا، باجوہ صاحب نے کہا کہ آپ سوچ کرچلیں، ہمیں کہا آپ دوستوں کے لئے عمران خان والاراستہ بہترہے۔

پرویز الہٰی نے کہا کہ میری نظرمیں حکومت کی مدت اگست 2023 تک ہے، ہمارے پاس ایسا نظام نہیں کہ ہم کہیں توالیکشن ہوجائیں، الیکشن ہوجائیں تو اچھی بات ہے، چیف الیکشن کمیشن ہمارے خلاف ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف اور رانا ثنا کوئی بندے ہیں؟ ہم ان پر توجہ ہی نہ دیں اور بس ڈیلیورکریں، نیا سیٹ اپ خود کو سیاست سے الگ رکھے گا، ہمیں خود ’ایج‘ مل جائے گا، الیکشن میں لوگ یہ نہیں دیکھیں گے کہ کس نے کس کو کتنی گالیں دیں، لوگ یہ دیکھیں گے کہ آپ نے کام کتنے کئے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ ہم کہہ رہے ہیں کہ حالات کو بھی زرا مد نظر رکھیں، اس مرحلے پر کافی تبدیلیاں نظر آرہی ہیں، ہمیں تحمل، صبر اور سوچ سمجھ کر مشورے سے چلنا چاہیئے، بہتری کا نعرہ لگایا، اس لئے پہلے ڈیلیور کرنے کے قابل تو ہوجائیں۔

چوہدری پرویزالہٰی کا کہنا تھا کہ خان صاحب کی ٹیم نے بڑا بیڑہ غرق کیا، تین چار سال میں پنجاب کا ستیا ناس ہوگیا، ہم خان صاحب سے کہہ رہے ہیں کہ ان کے ساتھ بیٹھیں، اب بٹھانے والے آگئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن میں جانے کی وائبس آرہی ہیں، صدر علوی بات چیت کی کوششیں کرتے رہتے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی نے وزیراعظم شہبازشریف پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف صرف ایک کام کرسکتا ہے، شہبازشریف مانگ سکتا ہے، اتنی مسکین صورت بنا کر مانگتا ہے کہ لوگ سمجھتے ہیں اس کے پاس واپسی کے ٹکٹ کے پیسے بھی نہیں۔

cm punjab

imran khan

lahore

General Qamar Javed Bajwa

Chaudhry Pervaiz Elahi

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div