Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

اسمبلیاں تحلیل ہونے پر عدالت مزید مداخلت نہیں کرے گی ، پی ٹی آئی رہنما

ہمایوں مہمند کی "آج ایکسکلوزیو" میں گفتگو۔ صرف سوشہ چھوڑا گیا، کھیل داس
اپ ڈیٹ 04 دسمبر 2022 10:07am
تصویر بزریعہ انسٹاگرام/عمران خان
تصویر بزریعہ انسٹاگرام/عمران خان

عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما سردار حسین بابک کاکہنا ہے کہ نئے انتخابات کا مطالبہ کرنے والے اسمبلی اجلاسوں میں شرکت کرنا پسند نہیں کرتے، ن لیگ کے رہنما کھیل داس کوہستانی کہتے ہیں کہ عمران خان ہر حربے میں ناکام ہوچکے ہیں، اسمبلیاں تحلیل کرنے کا شوشہ صرف بلیک میلنگ ہے۔ دوسری جانب پی ٹی آئی کے ہمایوں مہمند نے کہا کہ عام انتخابات ہوئے تو پی ٹی آئی دو تہائی اکثریت حاصل کرے گی۔

آج نیوز کے پروگرام ”آج ایکسکلوژو“ میں گفتگوکرتے ہوئے ہمایوں مہمند کہتے ہیں کہ عمران خان نےکہا اپنی بات کی وضاحت کرنا چاہتا ہوں، حکومت سے یک نکاتی ایجنڈا پر مذاکرات چاہتے ہیں۔

ہمایوں مہمند نے کہا کہ پی ٹی آئی کا واحد مطالبہ فوری عام انتخابات ہے، حکومت نے معیشت کو تباہ کردیا ہے، سیاسی استحکام کے بغیر معاشی استحکام نہیں آسکتا، سیاسی استحکام عام انتخابات سے آئے گا۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ضمنی انتخابات میں کامیاب ہوئی ہے، اسمبلیاں تحلیل ہونے پرعدالت مداخلت نہیں کرے گی۔

ن لیگی رہنما کھیل داس کوہستانی کا کہنا تھا کہ لانچ کرنے والوں نےعمران خان کی کارکردگی دیکھ لی، عمران خان گورننس میں بری طرح فیل ہوگئے۔

کھیل داس نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا، عمران خان نےدوست ممالک کو ناراض کیا، حکومت نے اقوام عالم سے تعلقات بہتر بنائے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسمبلیاں توڑنے کی بات بلیک میلنگ ہے، عمران خان نے الیکشن کمیشن کو دھمکیاں دیں لیکن ناکام رہے، عمران خان غیرآئینی اقدام میں بھی ناکام رہے، وہ عمران خان تمام حربے استعمال کرچکے ہیں۔

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اے این پی رہنما سردار حسین بابک نے کہا کہ عمران خان نے پورے ملک کو انتشار کا شکار کردیا ہے، وہ اسمبلیاں تحلیل کرنےکی بات کرتے ہیں اور اسمبلیاں تحلیل کرکے دوبارہ انتخابات چاہتے ہیں۔

حسین بابک نے کہا کہ عمران خان عام انتخابات کیوں چاہتے ہیں، انتخابات ہوجائیں تو کیا یہ اسمبلی میں جائیں گے، یہ اسمبلی اجلاس میں شرکت کرنا پسند نہیں کرتے۔

pti

PMLN

imran khan

ANP

POLITICS DEC03 2022

Khel Das Kohistani

Humayun Mohmand

Sardar Hussain Babak

آج اییکسکلوسیو

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div