Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

ایم کیو ایم کا سینیٹ الیکشن میں پیپلز پارٹی کی حمایت کا اعلان

پیپلز پارٹی کے وقار مہدی بلا مقابلہ سینیٹر منتخب ہوجائیں گے، ذرائع
شائع 02 دسمبر 2022 10:01pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

پیپلز پاراٹی نے سینیٹ ضمنی انتخاب میں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) سے تعاون مانگ لیا ہے۔

صوبائی وزیربلدیات کی سربراہی میں پاکستان پیپلزپارٹی کے وفد نے ایم کیو ایم کے عارضی مرکز بہادرآباد کا دورہ کیا، جہاں وسیم اختر نے مہمانوں کا استقبال کیا۔

ملاقات میں کراچی کی سیاسی صورت حال، حلقہ بندیوں کے حوالے سے گفتگو ہوئی جس پر وزیربلدیات نے ایم کیو ایم کے تمام مطالبات حل ہونے کی یقین دہانی کرائی۔

ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ 8 دسمبر کو سندھ سے خالی ہونے والی سینیٹ کی نشست پر ہونے والے الیکشن میں ایم کیو ایم اپنا امیدوار دستبردار کروا کے پیپلزپارٹی کے امیدوار وقار مہدی کی حمایت کرے گی۔

اس ضمن میں ایم کیو ایم نے سینیٹ الیکشن میں اپنا امیدوار دستبردار کروا دیا ہے جس کے تحت پیپلز پارٹی کے وقار مہدی بلا مقابلہ سینیٹر منتخب ہوجائیں گے۔

واضح رہے کہ مصطفیٰ نواز کھوکھر کے استعفے کے بعد سینیٹ کی نشست خالی ہوئی، جس پر 8 دسمبر کو انتخاب ہوگا۔

karachi

PPP

Senate election

MQM Pakistan

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div