Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

سپریم کورٹ نے سی سی پی او لاہور کو بحال کردیا

سروس ٹربیونل کے 2رکنی بنچ نے بحالی کا فیصلہ معطل کیا تھا
شائع 02 دسمبر 2022 10:25am
غلام محمود ڈوگر (فوٹو:فائل)
غلام محمود ڈوگر (فوٹو:فائل)

سپریم کورٹ نے سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کو بحال کردیا۔

جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں بنچ نے سروس ٹربیونل کےخصوصی بنچ کے فیصلے کیخلاف غلام محمود ڈوگر کی اپیل پر سماعت کی۔

وکیل عابد زبیری نے موقف اپنایا کہ غلام محمود ڈوگرکو فیڈرل سروس ٹربیونل نے بحال کیا تھا، سروس ٹربیونل کے دو رکنی بنچ نے بحالی کا فیصلہ معطل کردیا جو غیرقانونی تھا، حکومت کی نظرثانی درخواست بھی ٹربیونل میں زیرالتواء تھی۔

جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیے ٹربیونل کا ایک بنچ دوسرے بنچ کا فیصلہ کیسے معطل کرسکتا ہے؟ خصوصی بنچ نے ایک جانب کہا درخواست قبل از وقت ہے، ساتھ ہی حکم معطل کردیا۔

جسٹس مظاہر نقوی نے کہاکہ لاہور ہاہیکورٹ نے کیسے کہہ دیا کہ آئینی درخواست قابل سماعت نہیں؟ وکیل عابد زبیری بولے کہ صوبائی حکومت سی سی پی او کو ریلیز نہیں کرنا چاہ رہی۔

سپریم کورٹ نے سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کو بحال کرتے ہوئے وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کردیے۔

جس کے بعد سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردی گئی۔

سپریم کورٹ آرڈر سے عمران خان پر قاتلانہ حملہ کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم بھی فعال ہو گئی۔

ccpo lahore

Supreme Court of Pakistan

abid zuberi

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div