Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

پنجاب کے انتخابات نوازشریف خود دیکھیں گے، رانا ثناء

اسمبلیاں توڑی جاتی ہیں تو آئینی طریقے سے انتخابات کروائیں گے
اپ ڈیٹ 01 دسمبر 2022 03:00pm
اسلام آباد: وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ پریس کانفرنس کر رہے ہیں- اسکرین گریب، آج نیوز یوٹیوب
اسلام آباد: وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ پریس کانفرنس کر رہے ہیں- اسکرین گریب، آج نیوز یوٹیوب

وزیرداخلہ راناثناءاللہ کا کہنا ہے کہ کوئٹہ میں دہشتگردی کی شدید مذمت کرتے ہیں، ٹی ٹی پی کی جانب سے ذمہ داری قبول کرنا تشویشناک ہے۔ انہوں نے نوازشریف کی جلد وطن واپسی کا عندیہ بھی دے دیا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثناءاللہ نے کہا کہ یہ اس خطے کے امن کیلئے خطرناک ہے، عوام کو یقین دلاتے ہیں کہ طالبان صورتحال کنٹرول سے باہر نہیں ہے۔

نوازشریف کی واپسی سے متعلق سوال پررانا ثناء کا کہنا تھا کہ نوازشریف جلد وطن آرہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کےانتخابات نوازشریف خود دیکھیں گے اورالیکشن ن لیگ ہی جیتے گی۔

وزیرداخلہ نے واضح کیا کہ عام انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہی ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے صوبائی حکومتوں کو اپنی ذمہ داریاں ادا کرنی چاہیے، وفاقی حکومت صوبائی حکومتوں کو مدد فراہم کرے گی۔ سیاسی طور پراختلافات چلتے رہتے ہیں، لیکن ریاست سب سے مقدم ہے

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان ملک میں عدم استحکام کے لیے کوشان ہیں، جب وہ حکومت میں تھے توحزب اختلاف کو صفہ ہستی سے مٹانا چاہتے تھے، کرپشن کے بیانیے کے ذریعے اپوزیشن کو مٹانا چاہتا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان آئینی فریم ورک کو سبوتاز کر رہے ہیں، معاشی بحالی سیاسی استحکام سے آتی ہے، ہم کوشش کریں گے کہ اسمبلیاں توڑنے کے عمل کا حصہ نہ بنیں۔ اگر دو صوبائی اسمبلیاں توڑدی جاتی ہیں تو آئینی طریقے سے انتخابات کروائیں گے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ ماضی میں الیکشن کے بائیکاٹ کے اچھے نتائج نہیں آئے، جلسوں میں اسمبلیوں کو توڑنے کی بات کرنا غیرآئینی عمل ہے، ہم کوشش کریں گے کہ اسمبلیوں کو توڑنے کا حصہ نہ بنیں، ہم آئینی طریقے سے ان کو اسمبلیاں توڑنے کو ناکام بنانے کی کوشش کریں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹی ٹی پی کے بارے میں عسکری قیادت نے دو مرتبہ بریفنگ دی تھی، آئینی طریقے سے ٹی ٹی پی واپس آناچاہتے ہیں تو آسکتے ہیں۔ٹی ٹی پی کے کئی دھڑے ہیں۔

Interior Minister

پاکستان

Rana Sanaullah

POLITICS DEC01 2022

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div