Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

ممنوعہ فنڈنگ کیسز: پی ٹی آئی نے جلد سماعت کیلئے درخواست دائر کردی

اس طرح کے حربے جمہوریت پر براہ راست حملہ ہے
اپ ڈیٹ 01 دسمبر 2022 11:34am

پاکستان تحریک انصاف نے مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اور دیگر جماعتوں کےخلاف فارن فنڈنگ کیسز کا جلد فیصلہ کرنے کےلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔

پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے کیس کی سماعت روزانہ کےلئے متفرق درخواست دائر کی ہے۔

فرخ حبیب کی جانب سے استدعا کی گئی ہے ک اسلام آباد ہائیکورٹ الیکشن کمیشن کو ہدایت کرے کہ ن لیگ، پی پی پی و دیگر جماعتوں کے ممنوعہ فنڈنگ کیسز روزانہ کی بنیاد پر سُنے جائیں۔

درخواست کے متن کے مطابق الیکشن کمیشن پی ٹی آئی کی طرح دیگر جماعتوں کے ممنوعہ فنڈنگ کیس سننے میں ناکام رہا، دیگر سیاسی جماعتوں کو موقع دیا گیا وہ پی ٹی آئی کے خلاف غلط رپورٹ کا سیاسی فائدہ اٹھائیں۔

الیکشن کمیشن کو فریق بنائے جانے والی اس درخواست میں ہا گیا ہے کہ اس طرح کے حربے جمہوریت پر براہ راست حملہ ہے ۔

درخواست میں مزید استدعا کی گئی ہے کہ جمہوریت کے تحفظ کے لیے پٹیشن میں اٹھائے گئے اہم سوالات پرفیصلہ کیا جائے۔

pti

PMLN

PPP

Islamabad High Court

Prohibited Funding Case

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div