Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

اس سال ملک میں گندم کے ذخائر وافر مقدار میں موجود ہیں، مریم اورنگزیب

فیفا کی کوریج کے لیے پی ٹی وی اسپورٹس کے ساتھ کھلواڑ ہوا، وزیر اطلاعات
شائع 30 نومبر 2022 05:32pm
تصویر بزریعہ اے ایف پی
تصویر بزریعہ اے ایف پی

وفاقی وزیر برائے اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ اس سال ملک میں گندم کے ذخائر وافر مقدار میں موجود ہیں۔

کابینہ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے بتایا کہ اجلاس میں ملک میں گندم کی طلب ورسد پر بریفنگ دی گئی، جس کے مطابق 30.79 ملین ٹن گندم کے ذخائر ملک میں موجود ہیں، سیلاب کے باوجود انتظامات کیے گئے ہیں کہ ملک میں گندم کی رسد متاثر نہ ہو۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ کابینہ کی جانب سے سیلاب کے بعد وزارت خوراک کی کوششوں کو سراہا گیا ہے۔

وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ 2010 میں وزیراعظم نے امریکہ میں دو بلڈنگز کی مرمت کی منظوری دی تھی، ان بلڈگز پر 8 لاکھ 19 ہزار ڈالر کا ٹیکس ادا کیا گیا جبکہ13 لاکھ کا ٹیکس مزید دینا پڑے گا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ یہ بلڈنگ زیرِ استعمال نہیں ہے اس لیے اس کو بیچنا پڑے گا، کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ یہ بلڈنگ شفاف طریقے سے بیچ دیں گے، بلڈنگ کی خریداری کے لیے68 ملین ڈالر کی بولی لگی ہے۔

مریم اونگزیب نے بتایا کہ قائداعظم یونیورسٹی کی زمین سے متعلق حکومتی کمیٹی کی رپورٹ کابینہ نے منظور کرلی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فیفا کی کوریج کے لیے پی ٹی وی اسپورٹس کے ساتھ کھلواڑ ہوا ہے، ایاز صادق کی سربراہی میں ایک کمیٹی بنائی گئی تھی، جس نے رپورٹ پیش کردی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کو توشہ خانہ کے تحائف کا حساب کتاب دینا پڑے گا، عمران خان کو اپنا جواب جمع کرا دینا چاہیے۔

مریم اونگزیب نے کہا کہ عمران خان نے توشہ خانہ کیس کے بعد کہا تھا عدالتوں میں کیس کرے گا، عمران خان ملک میں افراتفری چاہتے ہیں، پاکستان کو سری لنکا بنانے کی سازش کی گئی۔

Maryam Aurangzeb

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div