Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

پنجاب وومن پروٹیکشن ایکٹ 2016 اسلام مخلاف ہونے سے متعلق تمام درخواستیں خارج

پنجاب میں خواتین کو تشدد سے بچانے کیلئے بنایا گیا قانون اسلامی تعلیمات کے مطابق ہے، عدالت
شائع 29 نومبر 2022 05:16pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

وفاقی شرعی عدالت نے پنجاب وومن پروٹیکشن ایکٹ 2016 کے اسلام مخلاف ہونے سے متعلق تمام درخواستیں خارج کردیں۔

عدالت نے کہا کہ اسلام بیوی، بہن، بیٹی یا ماں پر کسی قسم کے گھریلو تشدد کو جائز قرار نہیں دیتا ہے۔

وفاقی شرعی عدالت نے 14 نومبر کو کیس کا محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں خواتین کو تشدد سے بچانے کیلئے بنایا گیا قانون اسلامی تعلیمات کے مطابق ہے۔

عدالت نے کہا کہ اسلام عورتوں کے تحفظ اور بھلائی کا حکم دیتے ہوئے ہر قسم کے تشدد سے منع کرتا ہے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اسوہ سے یہ بات واضح ہے کہ اپنے خاندان کی عورتوں کے ساتھ نیک سلوک کی تلقین کی گئی ہے۔

عدالت نے مزید کہا کہ اسلام نے عورت کو سب سے پہلے حقوق دیئے اورتحفظ عطا کیا۔

Federal Shariat Court

Punjab Women Protection Act 2016

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div