Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

جنرل (ر) باجوہ پُرتپاک انداز میں جی ایچ کیو سے رخصت

ڈی جی آئی ایس آئی کا سوالات کا جواب دینے سے گریز
شائع 29 نومبر 2022 02:20pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

سبکدوش آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کو پُرتپاک انداز سے جی ایچ کیو سے رخصت کیا گیا۔

نئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل سحر شمشاد مرزا، پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر، ڈی جی آئی ایس آئی اور اعلیٰ فوجی افسران نے جنرل (ر) باجوہ کو جی ایچ کیو تقریب سے رخصت کیا۔

جنرل باجوہ نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں کہا کہ بطور آرمی چیف اپنی چھ سالہ مدت کے دوران ملک و قوم کے لئے جو ہو سکتا تھا وہ کیا اور وہ اس سے مطمئن ہیں۔

انہوں نے نئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی طرف دیکھتے ہوئے کہا کہ اب کمانڈ ان کے حوالے ہے اور یہ بہترین آفیسر ہیں۔

اس موقع پر جنرل باجوہ اپنے سکیورٹی سٹاف سے بھی ملے اور بعد ازاں انہیں پورے پروٹوکول کے ساتھ جی ایچ کیو سے رخصت کیا گیا۔

پاک فوج کی تبدیلی کمانڈ کی تقریب میں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم خوشگوار موڈ میں نظر آئے۔

انہوں نے تقریب کے بعد صحافیوں کے زیادہ تر سوالات کا جواب دینے سے گریز کیا۔

انہوں نے کہا کہ جتنا سچ وہ بول سکتے تھے بول چکے ہیں، مزید کچھ نہیں کہیں گے۔

انہوں نے مزید کسی سوال کا جواب نہیں دیا۔

General Qamar Javed Bajwa

Army chief appointment

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div