Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

ماڈل ٹاؤن کیس، لاہور ہائیکورٹ نے کیس کی مزید سماعت یکم دسمبر تک ملتوی کردی

کیا سپریم کورٹ کے حکم کے بعد اس پر لاہورہائیکورٹ سماعت کر سکتی ہے؟ چیف جسٹس کا استفسار
شائع 29 نومبر 2022 01:19pm
لاہور ہائیکورٹ (فوٹو:فائل)
لاہور ہائیکورٹ (فوٹو:فائل)

لاہور ہائیکورٹ نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی دوسری جے آئی ٹی تشکیل دینے کیخلاف درخواستوں پر درخواستگزار کے وکیل کی استدعا پر کیس کی مزید سماعت یکم دسمبر تک ملتوی کر دی۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد امیر بھٹی کی سربراہی میں سات رکنی لارجر بنچ نے سانحہ ماڈل ٹائون کیس میں نئی جے آئی ٹی تشکیل دینے کے خلاف درخواستوں پر سماعت کی۔

درخواستگزار خرم رفیق کے وکیل فرہاد علی شاہ نے عدالت کو بتایا کہ ایک ہی واقعے کی دو ایف آئی آرز درج کی گئی جبکہ ایک ایف آئی آر پنجاب پولیس کی مدعیت میں درج ہوئی۔

دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دیئے کہ یہ معاملہ سپریم کورٹ میں بھی سنا گیا تھا۔ چیف جسٹس امیر بھٹی نے کہا کہ سپریم کورٹ کو علم تھا کہ جے آئی ٹی بن سکتی ہے یا نہیں، پھر بھی سپریم کورٹ نے دوسری جے آئی ٹی بنانے کے حکومتی بیان پر آرڈر کیا۔

چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا سپریم کورٹ کے حکم کے بعد اس پر لاہورہائیکورٹ سماعت کر سکتی ہے؟ درخواست گذار کے وکیل نے جواب دیا کہ مجھے وقت دے دیں، میں تیاری کے بعد اس نکتے پر عدالت کی معاونت کر دوں گا۔ جس پر عدالت نے کیس کی سماعت یکم دسمبر تک ملتوی کر دی۔

JIT

Lahore High Court

Model Town Incident

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div