Aaj News

منگل, مارچ 19, 2024  
08 Ramadan 1445  

میرا دل یہ پُکارے آجا، کترینہ کیف کے انداز میں

گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر عائشہ کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہوئی تھی
شائع 28 نومبر 2022 06:54pm

وائرل ڈانس ویڈیو ’میرا دل یہ پکارے آجا‘ کی مقبولیت سرحد پار بالی ووڈ تک جاپہنچی ہے ۔

گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ایک نوجوان لڑکی کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہوئی جس میں وہ لیجنڈری گلوکارہ لتا منگیشکر کے گانے ’میرا دل یہ پکارے آجا‘ پر ڈانس کر رہی تھی ۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر متعدد صارفین نے اس کی نقل کرتے ہوئے ویڈیوز بنا کر اپلوڈ کی تو بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف بھی میدان میں آگئیں ۔

بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف نے اپنے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس کے بیک گراونڈ میں گانا ’میرا دل یہ پکارے آجا‘ چل رہا ہے ۔

یاد رہے کہ ڈانس کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر جہاں عائشہ کے شہرت میں اضافہ ہوا، وہیں انسٹاگرام اور ٹک ٹاکر پر ان کے تین لاکھ فالوورز بھی بڑھے۔

ندا یاسر کے مارننگ شو میں عائشہ نے بتایا کہ انہوں نے اپنی بچپن کی دوست کی شادی کے موقع پر وہ ڈانس کیا تھا جبکہ ان کی پہلے سے کوئی تیاری بھی نہیں تھی، اچانک شادی کی تقریب میں مذکورہ گانا چلاکر ان سے ڈانس کی فرمائش کی گئی۔

عائشہ نے بتایا کہ دلہن میری دوست تھی اس لیے انہیں ڈانس کرنا پڑا، لیکن انہیں یہ اندازہ نہیں تھا کہ وہ ان کی ویڈیو وائرل ہوجائے گی۔

Katrina Kaif

Mera dil yeh pukare aja

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div