Aaj News

تحریک اعتماد کے لئے ان کے نمبرز بھی پورے نہیں، فیاض الحسن

اسمبلیاں تحلیل کرنے کے اعلان کے بعد پی ڈی ایم کی نیندیں اڑی ہوئی ہیں، ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب
شائع 28 نومبر 2022 03:53pm
<p>تصویر: بزنس ریکارڈر/اے ایف پی</p>

تصویر: بزنس ریکارڈر/اے ایف پی

ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ ابھی عمران خان کا خطاب ختم نہیں ہوا تھا کہ چوہدری پرویز الہیٰ اور مونس الہیٰ نے واضح کردیا پنجاب اسمبلی چئیرمین تحریک انصاف کی امانت ہے، وہ جیسے ہی حکم کریں گے اسمبلیاں تحلیل کر دیں گے۔

راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ گورنر راج لگانے کا کوئی جواز نہیں، تحریک اعتماد کے لئے ان کے نمبرز بھی پورے نہیں ہیں۔ اسمبلیاں تحلیل کرنے کے اعلان کے بعد پی ڈی ایم کی نیندیں اڑی ہوئی ہیں۔

فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ جب سے پنجاب اور خیبرپختونخوا کی اسمبلیوں کو تحلیل کا اعلان کیا، پی ڈی ایم کی نیندیں اڑی ہوئی ہیں۔

فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ ہم ٹکراؤ کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے، حقیقی آزادی مارچ میں جتنی پبلک ہمارے ساتھ تھی جہاں چاہتے جا سکتے تھے کسی کا باپ بھی ہمیں نہیں روک سکتا تھا۔

punjab assembly

Fayaz Ul Hassan

Assembly Dissolve

Comments are closed on this story.

مقبول ترین