Aaj News

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا عہدے سے سبکدوش

جنرل ندیم رضا نے 41 سالہ شاندار کریئر میں کئی عہدوں پر خدمات انجام دیں
شائع 26 نومبر 2022 03:44pm
<p>اسکرین گریب</p>

اسکرین گریب

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا مدت ملازمت مکمل ہونے پر عہدے سے سبکدوش ہوگئے، جنرل ندیم رضا تین سال چیئرمین جوائنٹ چیفس کےعہدے پر فائز رہے۔

گزشتہ روز چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کے اعزاز میں خصوصی تقریب منعقد کی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق تقریب میں سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سینئر افسران نے شرکت کی۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپنے فرائض ایمانداری، انصاف اور وقار کے ساتھ ادا کرنے کی توفیق پر اللّٰہ تعالیٰ کا شکر ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ملک کا دفاع ناقابلِ تسخیر ہے، ملکی دفاع کو بہادر سپاہی مزید مضبوط بنانے میں کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

اس موقع پر تینوں افواج کے چاق و چوبند دستے نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔

جنرل ندیم رضا نے گارڈ آف آنر اور مارچ پاسٹ کا معائنہ کیا۔

جنرل ندیم رضا نے 41 سالہ شاندار کریئر میں کئی عہدوں پر خدمات انجام دیں، انہوں نے ستمبر 1985 میں انفنٹری کی 10 سندھ رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا۔

جنرل ندیم رضا پاکستان ملٹری اکیڈمی کے کمانڈنٹ بھی رہے، دسمبر 2016 میں کور کمانڈر راولپنڈی کی اہم پوزیشن پر تعینات ہوئے۔

جنرل ندیم رضا چیف آف جنرل اسٹاف کی اہم ترین ذمہ داری پر بھی فائز رہے اور بطور 16ویں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی خدمات انجام دیں۔

General Nadeem Raza

Chairman Joint Chiefs of Staff Committee (CJCSC)

Comments are closed on this story.

مقبول ترین