ایف آئی اے کی حیدرآباد میں کارروائی، فراڈ میں ملوث ملزم گرفتار
ملزم بینک کا جعلی نمائندہ بن کر عام شہریوں سے فراڈ کرنے میں ملوث تھا۔
فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) سائبر کرائم سرکل نے حیدرآباد میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم یاسر کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم بینک کا جعلی نمائندہ بن کر عام شہریوں سے فراڈ کرنے میں ملوث تھا، ملزم نے فراڈ کرتے ہوئے شکایت کنندہ کے بینک اکاؤنٹ سے 60 لاکھ روپے ٹرانسفر کیے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو پاکپتن سے گرفتار کر کے اس کے زیر استعمال موبائل کو قبضے میں لے لیا۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ملزم کیخلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش کی جارہی ہے۔
FIA
sindh
Hyderabad
مزید پڑھیں
مقبول ترین
انکشاف در انکشاف، ملک گیر پاور بریک ڈاؤن پر نئی رپورٹ نے حکومتی بیانات کا بھانڈا پھوڑ دیا
میئرکراچی کیلئے پیپلزپارٹی کی قیادت کو 3 نام پیش
فواد چوہدری کا مزید دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا
ملک میں سونے کی قیمت نے تاریخ کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے
روسی کمپنی نے پاکستان کو پٹرول فروخت کرنے کا معاہدہ کر لیا
تازہ ترین
Comments are closed on this story.