Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

پاکستان میں گوگل پلے اسٹور کی سروسز کیوں بند ہو رہی ہیں

آئی ٹی منسٹرنے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کوخط لکھ دیا
اپ ڈیٹ 02 دسمبر 2022 12:38pm

مرکزی بینک کی جانب سے انٹرنیشنل سروس فراہم کرنے والوں کو3 کروڑ 40 لاکھ ڈالرزکی عدم ادائیگی کے باعث پاکستان میں موبائل صارفین 4 روز بعد گوگل پلے اسٹور کی سروسز سے محروم ہوجائیں گے۔

انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیرامین الحق نےپاکستان میں گوگل پلے اسٹوربند ہونے سے متعلق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کو خط بھیج کردیا۔

خط میں اسحاق ڈارسے درخواست کی گئی ہے کہ مرکزی بینک کو گوگل کو فوری ادائیگی کی ہدایت کریں ورنہ نا صرف معاملات خراب بلکہ پاکستان کی ساکھ متاثر بھی متاثر ہوگی۔

امین الحق نےچند روزقبل خط لکھے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وزارت خزانہ کو مراسلہ تمام ٹیلی کام آپریٹرز کی جانب سے لکھا گیا تھا جس میں اسٹیٹ بینک کی جانب سے گوگل کو ادائیگی روکنے پرخدشات کا اظہار کیا گیا تھا۔

آئی ٹی منسٹرکے مطابق ٹیلی کام انڈسٹری پہلے ہی مشکلات کا شکار ہے ، اس طرح کے فیصلے معاملات مزید خراب کرسکتے ہیں۔ وزیرخزانہ معاملے کا فوری نوٹس لیں کیونکہ ادائیگی روکنے کا عمل پاکستان کی ساکھ متاثر کرسکتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سروسز معطل ہونے پر پاکستانی صارفین کریڈٹ کارڈ یا ڈیبٹ کارڈ کے ذریعے ادائیگی کرنے پر گوگل اور دیگر بین الاقوامی ایپس کو ڈاؤن لوڈ کرسکیں گے۔

اطلاعات ہیں کہ اسٹیٹ بینک نے ڈائریکٹ کیرئیربلنگ (ڈی سی بی) کا طریقہ کارتبدیل کیا ہے جس کے باعث موبائل کمپنیوں کے ذریعے گوگل، ایمازون اور میٹاسمیت بین الاقوامی سروس فراہم کرنے والوں کو ادائیگی رک گئی ہے۔

google

STATE BANK

google play store

Syed Aminul Haque

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div